بھارتی فضائیہ کا میراج2000تباہ‘ پائلٹ مہارت سے جان بچانے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک اور طیارہ بھارتی فضائیہ کی نااہلی کی نذر ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2پائلٹوں نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی اڑان بھری تھی۔ لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے کھیت میں گر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں 2 تجربہ کار پائلٹ موجود تھے جو طیارے کو بچا تو نہیںسکے،تاہم باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وہاڑی: لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب طیارہ گر کر تباہ
وہاڑی(نیوز ڈیسک)عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز اور بلند شعلے، دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے
پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا،طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز اور بلند شعلے، دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔
17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان