فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ‘ 4 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثے سے لاشیں تحویل میں لے لیں۔ ہلاک ہونے والے افراد غیر ملکی تھے۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین کے ریسٹورنٹ میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 22 ہلاکتیں اور 3 زخمی
چین کے ایک معروف ریسٹورینٹ میں ہونے والی آتشزدگی میں 22 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہولناک واقعہ چین کے شمال مشرقی شہر لیاؤیانگ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔
آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران 30 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
جہاں 22 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئی تھیں۔ تین میں سے ایک زخمی کی حالت نازک قرار دی جا رہی ہے۔
تاحال ریسٹورینٹ میں آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
صدر شی جنپنگ نے واقعے کو انتہائی سبق آموز حادثہ قرار دیتے ہوئے مقامی حکام کو زخمیوں کا فوری علاج کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چینی صدر نے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں بھی ہبئی صوبے کے ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
گزشتہ برس بھی ہبئی اور شینزن میں گیس دھماکوں کے واقعات میں بھی متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
چین میں صنعتی اور شہری حادثات کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے جس کی بڑی وجوہات میں حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرنا، ناقص انفراسٹرکچر، غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ کیمیکلز اور کرپشن شامل ہے۔