پولیو قطرے پلانےسے انکار پر 3افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شیرشاہ بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے سے انکارپرپولیو ورکرزسے جھگڑا کرنے والے3 افراد کو پولیس نے گرفتارکرکے تھانے منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شیرشاہ تھانے کی حدود محمدی روڈگلی نمبر 14 میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر پولیو ورکرزسے جھگڑا کرنے والے تین افراد عابد آفریدی ولد اول بادشاہ، عامر آفریدی ولد نور اصغراور حسنین آفریدی ولد اول بادشاہ کو پولیس نے گرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی
اسلام آباد:ملک بھر کے 31 اضلاع سے 35 ماحولیاتی نمونوں کے منفی ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی آگئی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق 20 اضلاع کے 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے لیے 21 تا 27 اپریل ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔
مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ والدین سے درخواست ہے کہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔
مسلسل ویکسینیشن کی بدولت نہ صرف قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ بچوں کو پولیو سے بھی تحفظ ملتا ہے۔ پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بروقت مکمل کروانا انتہائی ضروری ہے۔