ناظم آباد ٹاؤن میں پھولوں کی نمائش21تا25فروری ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد ٹاؤن میں 21تا 25فروری پھولوں کی نمائش کا فیصلہ‘ ٹاؤن چیئرمین سید محمد مظفر کے مطابق آئی اون پارک میں ناظم آباد ٹاؤن کی جانب سے ناظم آباد کے عوام کی تفریح کے لیے پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز میں معاون ثابت ہوگی، نیول چیف
تصویر سوشل میڈیا۔پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت کی تقریب جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقد ہوئی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پی این یس یمامہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور حربی صلاحیتوں سے لیس ہے، جسے ڈامن شپ یارڈ رومانیہ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مضبوط بحریہ ناگزیر ہے۔
ایڈمرل نوید اشرف کے مطابق انکا مزید کہنا تھا کہ پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز میں معاون ثابت ہوگی۔
نیول چیف نے کہا کہ مغربی سرحدوں میں بڑھتی صلاحیتوں اور میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا یمامہ کی شمولیت سمندری سرحدوں کے تحفظ کا عزم ہے، پی این ایس یمامہ کی شمولیت عالمی پانیوں میں امن کے قیام کےلیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے کہا پاک بحریہ علاقائی امن و سلامتی بشمول بندر گاہوں اور سی پیک کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔
تقریب میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام اور مقامی معززین نے شرکت کی۔