Jasarat News:
2025-02-07@01:49:56 GMT

کے ڈی اے کا بنگلا غیرقانونی طور پر سندھ سرکار کے حوالے

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چینی قونصلیٹ سے تباد لے میں کے ڈی اے کو ملنے والا بنگلہ غیر قانونی طور پر سندھ سرکار کے محمکہ انویسٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پی ای سی ایچ ایس میں 2000 گز کے بنگلے کے بدلے میں ادارہ ترقیات کراچی نے چینی قونصلیٹ کو کلفٹن میں 4212گز زمین الاٹ کی تھی۔ سندھ سرکار کے دباؤ پر ادارہ ترقیات کراچی کے افسران نے بنگلہ خلاف ضابطہ سندھ سرکار کے محکمہ انویسٹمنٹ کو دے دیا ہے جس کی نہ تو کے ڈی اے کی گورننگ باڈی سے اجازت لی گئی اور نہ ہی وزیر بلدیات سعید غنی سے منظوری لی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ سرکار کے

پڑھیں:

شرجیل میمن کی چینی الیکٹرک بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے چینی الیکٹرک بس ساز کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

بیجنگ میں چینی ای وی بس مینوفیکچرر سے ملاقات میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کمپنی کو باضابطہ طور پر کراچی میں ای وی بس مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی۔

صوبائی وزیر برائے توانائی اور منصوبہ بندی و ترقی  سید ناصر حسین شاہ  بھی ملاقات میں شریک تھے۔  انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے گرین انرجی اور الیکٹرک موبلٹی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی  کرائی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں رعایت، زمین کی فراہمی اور ریگولیٹری منظوری کے عمل کو آسان بنانے سمیت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ کاربن کے اخراج میں کمی لانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ای وی بس پلانٹ کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ایک صاف اور مؤثر ٹرانسپورٹ نظام کی جانب منتقلی بھی تیز ہو جائے گی۔ 

اس موقع پر چینی کمپنی کے نمائندوں کی جانب سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے  کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ جلد ہی ایک فزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی تاکہ منصوبے کی معاشی اور تکنیکی حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے صدر سے ملاقات
  • محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات, پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو
  • شرجیل میمن کی چینی الیکٹرک بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • بنگلہ دیش : کراچی-ڈھاکا براہ راست فلائٹس کیلئے فلائی جناح کی منظوری
  • بجلی کی فراہمی کے حوالے سے اہم خبر، سندھ حکومت کے ساتھ نئے گرڈ اسٹیشن کا معاہدہ
  • فارن انویسٹمنٹ بھول جائیں، پہلے مقامی سرمایہ کاروں سے سرمایہ کاری کروائیں، مفتاح اسماعیل
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مہنگائی کا بھانڈا پھوٹ گیا
  • پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان فضائی سروس جلد بحال ہونے کا امکان