چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی زیر صدارت اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی زیر صدارت اجلاس‘ شب برات کے زائرین قبرستان کو دی جانے والی بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نعمان صدیقی، میونسپل کمشنر اظہر سعید، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد،آ صف حسین، آ صف بیگ، فہیم مصطفی، عبید عالم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں ناظم آباد میں واقع کھجی گراؤنڈ قبرستان، خاموش کالونی قبرستان اور پاپوش نگر قبرستان کی صفائی ستھرائی و لائٹوں کی تنصیب اور شربت وپانی کی سبیل لگانے کے ساتھ ساتھ مساجد، امام بارگاہوں، قبرستانوں اور اجتماعات کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے ہدایت جاری کیں۔ چیئرمین نے تمام محکموں کے سربراہوں سے کارکردگی رپورٹ لی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں: