Express News:
2025-02-07@02:24:54 GMT

ٹرائنگولر سیریز، جنوبی افریقا کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

لاہور:

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے جہاں وہ ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت کرے گی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم براستہ دبئی نجی ایئر لائن سے لاہور پہنچی اور سیکیورٹی حصار میں نجی ہوٹل منتقل کر دی گئی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ ٹیم کی پریکٹس ایل سی سی اے گراونڈ میں دوپہر 12:30 سے 4:30 تک ہو گی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ایک روز قبل لاہور پہنچ چکی تھی اور اب دونوں ٹیمیں ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

کرکٹ ٹیموں کی لاہور آمد کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی قیادت میں پولیس کی نفری تعینات کی گئی۔

 مقامی ہوٹل پر بھی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سہ فریقی سیریز ،قومی ٹیم آج سے ٹریننگ کا آغاز کریگی

تین ملکی کرکٹ سیریز کیلئے قومی شاہین آج سے اپنی مشقوں کا آغاز کرینگے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کی ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،نیوزی لینڈ ٹیم 5 فرو ر ی کو لاہور پہنچے گی ،ساؤتھ افریقہ ٹیم سہ فریقی سیریز کے لیے7فروری کو لاہور پہنچے گی۔سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ8فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ،10فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔    دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے، ہائی وولٹیج ٹاکرے کے ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر ہی بک گئے۔ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 9 ہزار پاکستانی روپے سے لے کر ساڑھے 9 لاکھ روپے رکھی گئی تھی جبکہ پاک بھارت معرکہ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے جی20اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
  • چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ نے کیا کہا؟
  • جنوبی افریقہ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
  • سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • 3 ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کرکٹ کی لاہور آمد، سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا
  • 3 ملکی سیریز، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • اعلان کے باوجود سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو کیوں نہیں مل سکے؟
  • سہ فریقی سیریز ،قومی ٹیم آج سے ٹریننگ کا آغاز کریگی