حیدر آباد، وکلا ءکی بڑی تعداد نے پولیس کی بدسلوکی کے خلاف بائی پاس پر دھرنا دیا ہوا ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا


حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا، وکلا نےایس ایس پی حیدرآباد کا تبادلہ نہ ہونے پر مرکزی قومی شاہراہ بند کردی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

حیدرآباد پولیس اور وکلا کےدرمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ ایس ایس پی کا تبادلہ نہ ہونے پر آج پھر وکلا نے ایس ایس پی آفس میں احتجاج کے بعد قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

احتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔

صدر اور جنرل سیکریٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کا تبادلہ کر دیا جائے، وکلا پُرامن طریقے سے گھر چلے جائیں گے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب وکلا کے رویے کےخلاف حیدرآباد کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے گزشتہ روز احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کی درخواست دے دی تھی، جس کو ڈی آئی جی نے مسترد کردیا اور ڈیوٹی پر واپس جانے کا حکم دیا تھا۔

حیدرآباد میں تین دن قبل وکیل کی گاڑی میں ہوٹر اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے کے خلاف بھٹائی نگر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ جس پر پولیس اور وکلا برادری کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • وکلاء کا حیدرآباد بائی پاس پر 16 گھنٹے سے دھرنا جاری، ایس ایس پی حیدرآباد کے خلاف احتجاج
  • ایس ایس پی حیدر آباد کو برطرف نہ کرنے پر وکلا ءکا دھرنا
  • حیدرآباد میں وکلا کا قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر
  • حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا
  • حیدر آباد، دکلا کی بدسلوکی کے خلاف پولیس افسران ایس ایس پی آفس میں احتجاجاً چھٹی کی درخواست دینے جمع ہیں
  • پریٹ آباد کی روبینہ انصاف کے لیے پریس کلب پہنچ گئی، پولیس پرجھوٹے مقدمے کا الزام
  • حیدر آباد میں7 روزہ انسدا پولیو مہم کا آغاز
  • اسلام آباد ہائی کورٹ : 3نئے ججز نے چارج سنبھال لیا ، سنیارٹی لسٹ جاری : وکلا کی ہڑتال
  • حیدرآباد ،قاسم آباد کے رہائشی پولیس گردی کے خلاف پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں