گوادر ، ائرپورٹ پر ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کےلیے مشق
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
گوادر (آن لائن) گوادر کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو کے مختلف ٹیموں کا مشق کرایا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے )کی قیادت میں مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا، پی اے
اے حکام کے مطابق گوادر کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی ہنگامی انخلا کی مشق کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے ۔ جو ایئرپورٹ کی سیکورٹی اور حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔ حکام کے مطابق اس مشق کی قیادت پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کی جس میں اہم ہوا بازی کے اداروں نے بھی حصہ لیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے کے حکام کے مطابق اس مشترکہ مشق کا مقصد گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی ردعمل کے طریقہ کار کا جائزہ لینا تھا اور ان میں بہتری لانا تھا۔ مشق ڈیپارچر لانج میں منعقد کی گئی تھی اور چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر نے اس کی نگرانی کی اور انھوں نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے پروٹوکول پر اہلکاروں کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس، ایئرلائنز اور گرانڈ ہینڈلنگ ایجنسیوں کے نمائندوں نے بھی اس مشق میں حصہ لیا۔ شرکا نے ہنگامی انخلا کے طریقہ کار، مﺅثر مواصلاتی حکمت عملی اور مختلف ٹیموں کے درمیان مربوط کاروائی کی مشق کی تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال میں فوری اور منظم ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کےلیے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان پر جلسے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں
مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دی، 29 جنوری کو درخواست دائر کی گئی مگر تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے، عالیہ حمزہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، درخواست واپس لینے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو ہدایت کی جائے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں اور پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنان کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے سے روکا جائے۔