جدہ: وفاقی وزیر تجارت جام کمال سعودی وزیر ابراہیم ال مبارک کو سووینر پیش کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
جدہ: وفاقی وزیر تجارت جام کمال سعودی وزیر ابراہیم ال مبارک کو سووینر پیش کررہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جنوری میں مہنگائی کی سطح 2.4 فیصد پر آ چکی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھیں، جس طرح دوسرے اہداف حاصل کیے معاشی ترقی کا ہدف بھی حاصل کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں سمجھوتے خوش آئند ہیں، سعودی عرب نے تیل درآمد پر ایک سال کے لیے 1.2 ارب ڈالرز مؤخر ادائیگی کی سہولت دی، کنگ سلمان اسپتال کے لیے 4 کروڑ ڈالرز کی گرانٹ کی منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں قیامِ امن کے نام پر سیکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑا گیا، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ہمارے جوان قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ جمرود میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوس ناک ہے، ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔