راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نیک نیتی دکھائے اور ہمارے مطالبے پر دو کمیشن بنائے تو ہم آج ہی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری ایک ایسا دن ہے جس کو پاکستان کی سیاسی
تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر دیکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس دن کے بعد ملک میں عدم استحکام آیا ہے کیونکہ عوام کے حقیقی نمائندے پارلیمان میں نہیں بیٹھے ہوئے ہیں، ایوانوں میں عوام کے مسترد کیے گئے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، ایسے لوگ عوام کے لیے کیا قانون سازی کریں گے، ڈریکونین قوانین بن رہے ہیں، یہ اسی کا شاخسانہ ہیں اگر عوام کے اصلی نمائندے بیٹھے ہوتے تو اس قسم کے قوانین منظور نہ ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی وزرا کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں، بانی سے ملاقات میں کیا بات کرلیں گے کہ نیشنل سیکورٹی خطرے میں پڑجائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عوام کے

پڑھیں:

کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری اور پاکستانی حکومت خاموش ہیں، حافظ نعیم

لاہور:

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر کسی قسم کی ڈیل قبول نہیں کی جائے گی، لاکھوں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں مگر عالمی برادری اور پاکستانی حکومت خاموش ہیں۔

لاہور میں مال روڈ پر منعقدہ کشمیر مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور بھارت کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے۔ 

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کا حق حاصل ہے، کشمیری عوام بھارتی تسلط کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں اور انکی جدوجہد آزادی تک جاری رہے گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے خلاف واضح اور مضبوط موقف اختیار کرے اور کشمیری عوام کی عملی مدد کو یقینی بنائے۔  

انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی کشمیر پالیسی پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ پاک فوج کو اس حوالے سے وضاحت دینی چاہئے کہ آیا کشمیر کے معاملے پر کوئی سودے بازی کی گئی ہے یا نہیں۔

مارچ میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں گے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت آج کمیشن بنارے ہم مذاکرات میں شامل ہوں گے، شبلی فراز
  • حکومت آج کمیشن بنارے ہم مذاکرات میں شامل ہوں گے، شبلی فراز
  • ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
  • کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری اور پاکستانی حکومت خاموش ہیں، حافظ نعیم
  • سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک پیچھے کی طرف جارہا ہے، شبلی فراز
  • بانی پی ٹی آئی ملکی صورتحال پر پریشان ہیں: شبلی فراز
  • احتجاج پر گرفتاریوں سے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا، شبلی فراز
  • عمران خان موجودہ ملکی صورتحال سے پریشان ہیں، شبلی فراز
  • سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک پیچھے کی طرف جارہا ہے: شبلی فراز