آئی پی پیز کیخلاف درخواست: وفاق اور آئی پی پیز کو نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پشاور( آن لائن ) پشاور ہائیکورٹ میں آئی پی پیز کے خلاف دائر درخواست پرسماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، عدالت نے وفاقی حکومت اور آئی پی پیز کو نوٹس جاری کردیا اور وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار شمائل احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ آئی پی پیز سے معاہدہ
ہے بجلی کی زیادہ قیمتوں سے گھریلوں صارفین، تاجر سمیت ملکی کی معاشی حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور آئی پی پیز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت ا ئی پی پیز
پڑھیں:
حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس: پرویز الہٰی کو دوبارہ نوٹس جاری
—فائل فوٹوسپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت عدالتی عملے نے کہا کہ پرویز الہٰی کو نوٹس جاری ہوا تھا لیکن نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی تھی۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے حمزہ شہباز کے وکیل حارث عظمت سے سوال کیا کہ کیا کیس میں اب کچھ باقی رہ گیا ہے؟ جس فیصلے پر نظرثانی چاہ رہے ہیں وہ آرٹیکل 63 اے والے کیس کی بنیاد پر تھا، آرٹیکل 63 اے والا فیصلہ ہی ختم ہوگیا تو موجودہ کیس میں کیا بچا ہے؟
وکیل حارث عظمت نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب الیکشن کیس کا فیصلہ اب بھی برقرار ہے۔
جس کے بعد آئینی بینچ نے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔