لاہور میں عورت مارچ کی اجازت دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں عورت مارچ کی اجازت دے دی، ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور نے مارچ کا اجازت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں عورت
مارچ کی سیکورٹی کے انتظامات سے متعلق خط پیش کیا، جس میں بتایا گیا کہ مارچ 12 فروری کو منعقد کیا جائے گا اور شرکا کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت نے کہا کہ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا جائے گا۔ تاہم، عورت مارچ کی اجازت ملنے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عورت مارچ کی اجازت
پڑھیں:
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کےلیےحج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کوحج کی اجازت دے دی، تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کےلیےحج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔ وزارت اطلاعات کے مطابق درخواست ان شہریوں کےلیےکی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔ وزارت اطلاعات کے حکام کا بتانا ہے کہ اس فیصلے کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔