وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی نے بغاوت کردی، 9 مئی برپا کیا گیا، کے پی سے اسلام آباد پر مسلح حملے آج بھی جاری ہیں، ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی، 77 سالہ تاریخ میں کسی لیڈر یا جماعت نے شہدا کی توہین نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدترین حکمرانی کے بعد عدم اعتماد کی تحریک سے فارغ کئے گئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی نے بغاوت کردی، 9 مئی برپا کیا گیا، کے پی سے اسلام آباد پر مسلح حملے آج بھی جاری ہیں، ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی، 77 سالہ تاریخ میں کسی لیڈر یا جماعت نے شہدا کی توہین نہیں کی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کی حساس یا دفاع کے نشان یا تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا، کسی نے 9 مئی برپا کرنے کا سوچا بھی نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف

پڑھیں:

ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، وزیرِاعظم

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار مسرت اور تشکر کیا۔

مارچ 2025 میں ترسیلات زر ایک ماہ میں ریکارڈ کی گئی تاریخ کی بلند ترین سطح 4.1 بلین ڈالر جبکہ رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر مجموعی طور پر 28 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں ترسیلات زر میں 37.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیز کنوینشن کے تناظر میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کی خوش خبری کا آنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی لگن، جذبے اور ملکی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی بیرون ملک دن رات محنت اور لگن سے کام کرکے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ترسیلات زر سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے۔ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ میں میٹا پر عدم اعتماد سے متعلق تاریخی مقدمہ ہے کیا؟
  • پاکستان کا جمہوری طرزِ حکمرانی پر پختہ یقین ہے: اعظم نذیر تارڑ
  • ترسیلات زر میں اضافہ، خواجہ آصف کی بائیکاٹ مہم چلانے والی پی ٹی آئی پر تنقید
  • کل عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، سلمان اکرام راجہ کا ٹویٹ
  • ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، وزیرِاعظم
  • جے یوآئی نے مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا‘ سینیٹ میں بل کے خلاف تحریک التواءجمع
  • امریکا کے غلاموں کیخلاف تحریک کی قیادت کراچی کریگا، حافظ نعیم الرحمٰن
  • تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا نیا لائحہ عمل: عمران خان سے ملاقات صرف منظور شدہ فہرست کے ذریعے ممکن
  • تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں، رؤف حسن
  • عمران خان جب بھی حکم کریں گے پہلے سے بڑی تعداد میں اسلام آباد جائیں گے، جنید اکبر