غزہ پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ، کینیڈا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اوٹاوا : کینیڈانے کہا ہے کہ غزہ پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکومت نے غزہ کی پٹی میں تنازع پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا اور وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کی وکالت جاری رکھے ہوئے ہے۔
ا ن کا کہنا تھا کہ کینیڈا 2 ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے جہاں اسرائیلی اور فلسطینی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر محفوظ طریقے سے رہ سکیں ۔ میلانیا جولی نے کہا کہ کینیڈا فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے، اس سے قبل بھی بارہا کہہ چکے ہیں کہ غزہ کی پٹی کا تنازع 2 ریاستوں کے پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر ہی حل کیا جا سکتا ہے جس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو تسلیم
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان کا خط وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں،سیکیورٹی ذرائع
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان کا خط وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں،سیکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو کوئی خط موصول نہیں ہوا اور اسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل عمران خان نے اپنے بیان میں آرمی چیف کو خط لکھنے کا دعوی کیا تھا تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس بات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک نامعلوم خط لکھنے کے معاملے کو تحریک انصاف نے ایک اور ناکام ڈرامہ قرار دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اول تو اس طرح کا کوئی خط ملا ہی نہیں اور اگر ایسا کوئی خط ہے بھی تو اسٹیبلشمنٹ کو اسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح طور پر بتاچکی ہے کہ اگر کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاست دانوں سے کی جائے۔