دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
قائم مقام صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، انہوں نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا، شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا، صبر جمیل کی دعا کی۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، انہوں نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز کی یوسف رضا گیلانی کے مکمل خاتمے
پڑھیں:
این اے 18 دھاندلی کیس: تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے این اے - 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس نے فیصلہ سنایا اور این اے - 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے - 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے راہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع ختم کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے این اے - 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کی، جس کے بعد اہم پیش رفت ہوئی۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا اور این اے - 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی درخواست پر عدالت نے دھاندلی کی تحقیقات پر حکم امتناع جاری کردیا تھا تاہم اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع ختم کر دیا۔