اسلام آباد : وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت کی وجہ سے نئے میٹرز لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں ، صوبوں کو آئین کے مطابق مختص کوٹہ کے مطابق گیس فراہم کی جارہی ہے اور کوئی بھی آئین سے مبرا نہیں ہے۔

۔جمعرات کو رکن قومی اسمبلی مصطفی محمود کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ مجھ سمیت میری منسٹری میں سب آئین کے تابع ہیں اورآئین کو سائیڈ کر کے فیصلوں کے حوالے سے بات درست نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ ایس این جی پی ایل نے یو ایف جی ٹارگٹ مکمل کیا ہے اور بلوچستان میں نقصانات پر کمپنی بہترین پرفارمینس دے رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ اوگرا اہداف کو حاصل کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان میں 50 فیصد گیس نقصانات کے مسائل کا سامنا ہے اس حوالے سے ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ جتنی بھی گیس استعمال کریں بل پانچ سے سات ہزا ر تک دیں گے انہوں نے کہاکہ انتظامی معاملات میں عدالتی احکامات سے مشکلات ہوئی ہیں اورانتظامی امور میں عدالتی مداخلت ہی کی وجہ سے قانون بدلنے پڑتے ہیں ، انفرااسٹرکچر میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں نقصانات کم ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، ہمارے پہلے دور حکومت میں گیس میٹرز پر پابندی لگائی گئی تھی اسی طرح پی ٹی آئی دور حکومت میں بھی گیس میٹرز پر پابندی لگی انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں ایک میٹر کنکشن کی بھی اجازت نہیں دے سکتے ہیں جب گیس ہی نہیں تو میٹرکی اجازت دینا سمجھ سے بالاتر ہو گا۔  انہوں نے کہاکہ اس وقت چار سے ساڑھے چار ملین میٹردرخواستیں آ چکی ہیںاور ان درخواست گزاروں میں سے بہت سوں نے پیسے بھی جمع کرا رکھے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر کسی ایک کے لیے کنکشن کھلے گا تو پھر سب کے لیے اجازت ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہاکہ اجازت نہیں وفاقی وزیر مصدق ملک کی اجازت

پڑھیں:

سنہری دورشروع ،امریکہ کو پہلے سے زیادہ طاقت وربنائیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ کا سنہری دورشروع ہوگیا،ملک کو پہلے سے زیادہ طاقت وربنائیں گے۔
نیشنل پریئربریک فاسٹ سے خطاب کرتےہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ امریکہ ہمیشہ ایک قوم بن کررہے گا،ہمیں دنیاکے سامنے مضبوطی کے ساتھ کھڑاہوناہوگا،ہم کبھی ہارنہیں مانیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ناقابل یقین ورثہ ہے، ہم اپنے ہیروز کو عزت دینے جارہے ہیں،آزادی اظہاررائے کاہرقیمت پر تحفظ کرناہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کوکینیڈاکی کسی چیزکی ضرورت نہیں،ہمیں کینیڈاکی ڈیری مصنوعات چاہئیں نہ لکڑی،کینیڈاپر سالانہ 200ارب ڈالرضائع نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گیس کمی کے باعث نئے میٹرز کی اجازت نہیں دے سکتے، مصدق ملک
  •  عالمی ایونٹس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جلسے یا احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے، بیرسٹر عقیل
  • سنہری دورشروع ،امریکہ کو پہلے سے زیادہ طاقت وربنائیں گے، ٹرمپ
  • پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں شامل، تنہا جنگ نہیں لڑ سکتے، احسن اقبال
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک ڈی چوک پر کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
  • عمران خان نے اپنے ملک کے سپہ سالار کو خط لکھا، اس میں غلط کیا ہے، جنید اکبر نے سوال اٹھا دیا
  • کیا اس اپیل میں ہم آرٹیکل 187کا اختیار استعمال کر سکتے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل کا سلمان اکرم راجہ سے استفسار
  • ایلون مسک ہماری اجازت کے بغیر خود فیصلے نہیں کر سکتے: ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹی ایم سی شاہ لطیف ٹاون کی من مانیاں،چئیرمینز پریشان