ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
وزیراعظم نے آپریشن میں 12 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس نائیک کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حسن خیل، ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن میں 12 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہید کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، پوری قوم شہید لانس نائیک محمد ابراہیم کو سلام پیش کرتی ہے، وزیراعظم نے کہا ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف
فوٹو: فائلمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بےقابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کرکے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔