حضرت ابوذر غفاریؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک دن پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’میں ایک ایسی آیت کے بارے میں جانتا ہوں جو انسانوں کے تمام مسائل حل کرسکتی ہے۔ اِس کے بعداس آیت کی تلاوت فرمائی۔
رزق میں اضافے کے لیے فرمانِ الٰہی کا مفہوم ہے: ’’اور جو کوئی اﷲ سے ڈرتا ہے، اﷲ اُس کے لیے (مشکل سے نجات کا) راستہ پیدا کردیتا ہے اور اُسے وہاں سے رزق دیتا ہے، جہاں سے اُسے سان گمان بھی نہیں ہوتا ہے۔‘‘ (سورۂ طلاق)
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم ہی سے منقول ایک اور حدیث میں آیا ہے: ’’جو بھی زیادہ سے زیادہ استغفار کرے گا، خداوند عالم اُس کی ہر پریشانی کو کشائش میں اور تنگی کو آسائش میں بدل دے گا اور اُسے وہاں سے رزق عطا کرے گا جہاں سے اُسے سان گمان بھی نہیں ہوتا۔‘‘
دِینی تعلیمات میں رزق میں اضافے کے لیے دُعا کے ساتھ سعی اور کوشش جاری رکھنے کا واضح حکم بھی دیا گیا ہے۔ اِس مضمون میں ہم حصولِ رزق میں اضافے میں پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم سے منقول احادیثِ مبارکہ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوتے ہیں تاکہ اُن سے بہتر کسب فیض کیا جاسکے۔
سرورِ کائنات، فخرِ موجودات پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمان ہے : ’’جو مجھے ماں باپ کے ساتھ نیکی اور صلۂ رحمی کی ضمانت دے، میں اُسے مال و دولت اور عمر میں اضافے اور رشتے داروں کے دلوں میں اُس کی نسبت محبت کی ضمانت دُوں گا۔‘‘
امیر المومنین حضرت علی کرم اﷲ وجہہٗ فرماتے ہیں: ’’دیانت داری رزق لاتی ہے جب کہ خیانت فقر لے کر آتی ہے۔‘‘
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمان ہے: ’’رزق اور معاش کی تلاش میں صبح سویرے نکلا کرو، اِس لیے کہ صبح کا وقت روزی اور کام یابی کا باعث ہے۔‘‘
حضرت امام جعفر صادق ؓ فرماتے ہیں: ’’صلۂ رحمی انسان کو خوش اَخلاق اور سخی بناتی ہے، ساتھ نفس کو پاک، رزق اور عمر میں اضافہ کرتی ہے۔‘‘
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمان ہے: ’’جو اپنی عمر اور رزق میں اضافہ چاہتا ہے، اُسے چاہیے کہ تقویٰ ِالٰہی اختیار کرے اور رشتے داروں کے ساتھ صلۂ رحمی کرے۔‘‘
حضرت امام جعفر صادق ؓ فرماتے ہیں: ’’جس کی زبان سچی ہوگی اُس کا عمل اچھا ہوگا، اور جس کی نیت اچھی ہوگی اُس کے رزق میں اضافہ ہوگا اور جس کی اپنے اہل و عیال کے ساتھ رویہ اچھا ہوگا، اُس کی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے۔‘‘
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمان ہے:
’’جو بھی دنیا کو پشت کرکے اﷲ کی طرف آئے گا ، اﷲ اُس کے مخارج اور رزق کا انتظام فرمائے گا اور اُسے ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے وہم و گمان بھی نہ ہو۔‘‘
حضرت امام جعفر صادق ؓفرماتے ہیں: ’’برتنوں کو صاف رکھنا اور گھر کے دروازے کے آگے جھاڑو دینا رزق میں اضافے کا باعث ہے۔‘‘
حضرت امام موسیٰ کاظمؓ فرماتے ہیں: ’’امانت کو پلٹانا اور سچ بولنا رزق میں اضافہ کرتا ہے، جب کہ امانت میں خیانت کرنا اور جھوٹ بولنا غربت اور نفاق کا ذریعہ ہیں۔‘‘
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں کسی نے عرض کیا: یا رسول اﷲ ﷺ! میں چاہتا ہوں کہ میرے رزق میں اضافہ ہو۔ تو آپؐ نے فرمایا: ’’ہمیشہ طہارت کے ساتھ رہو تاکہ تمہارے رزق میں اضافہ ہوجائے۔‘‘
امیر المومنین حضرت علی کرم اﷲ وجہہٗ فرماتے ہیں: ’’طلب مغفرت (استغفار) کرنا روزی میں اضافہ کرتا ہے۔‘‘
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمان ہے: ’’چار چیزیں رزق میں اضافہ کرتی ہیں: اچھے اَخلاق، ہمسایوں کے ساتھ اچھا برتاؤ، دُوسروں کو تکلیف نہ دینا اور بے تابی سے بچنا۔‘‘
حضرت امام جعفر صادق ؓ فرماتے ہیں: ’’نمازِ شب چہرے کو منور، اَخلاق کو اچھا، بُو کو پاک، رزق میں اضافہ اور قرض ادا کرتی ہے۔‘‘
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے حضرت ابوذر غفاریؓ سے فرمایا: ’’اے ابوذرؓ! میں نے اﷲ تعالیٰ سے ہمارے چاہنے والوں کے لیے حسبِ ضرورت اور دُشمنوں کے لیے مال اور اولاد کی فراوانی مانگی ہے۔‘‘
امیر المومنین حضرت علی کرم اﷲ وجہہٗ فرماتے ہیں: ’’رزق کے خزانے اَخلاق کے دائرے میں پوشیدہ ہیں۔‘‘
پیغمبر اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمان ہے: ’’سَحر خیزی بابرکت (عمل) ہے اور تمام نعمتوں خصوصاً رزق میں اضافہ کرتی ہے۔‘‘
حضرت امام محمد باقِرؓ فرماتے ہیں: ’’اپنے دِینی بھائیوں کی عدم موجودی میں اُن کے لیے دُعا کیا کرو، کیوں کہ ایسا کرنے سے رزق تمہاری جانب اُمڈ آئے گا۔‘‘
پیغمبر اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمان ہے: ’’جو بھی اپنے مسلمان بھائی کا حق پامال کرے، تو جب تک توبہ نہیں کرلیتا، اﷲ تعالیٰ اُس کے رزق میں برکت کو حرام قرار دیتا ہے۔‘‘
امیر المومنین حضرت علی کرم اﷲ وجہہٗ فرماتے ہیں: ’’عطا کرنے والے کا شکریہ ادا کرنے اور جھوٹی قسم کھانے سے اجتناب کرنے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔‘‘
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمان ہے: ’’اﷲ پر توکّل کرنے والے کو اﷲ روزی دے گا اور اُسے ایسی جگہ سے رزق دے گا جس کے متعلق اُسے گمان بھی نہیں ہوتا۔‘‘
امیر المومنین حضرت علی کرم اﷲ وجہہٗ فرماتے ہیں: ’’ یہ (ماہِ مبارک رمضان) ایسا مہینا ہے جس میں لوگوں کے رزق اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔‘‘
پیغمبر اکرم آنحضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمان ہے: ’’صدقے کے ذریعے اپنے رزق میں اضافہ کرو۔‘‘
امیر المومنین حضرت علی کرم اﷲ وجہہٗ فرماتے ہیں: ’’اﷲ کے لیے دینی بھائیوں کے ساتھ ہم دردی کرنے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔‘‘
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمان ہے: ’’مہمان اپنا رزق لے کر آتا ہے اور میز بان کے گھر والوں کے گناہ دھو ڈالتا ہے۔‘‘
حضرت امام جعفر صادق ؓ فرماتے ہیں: ’’وہ گناہ جس کی وجہ سے رزق میں کمی آتی ہے، زنا ہے۔‘‘
حضرت امام محمد باقرؓ فرماتے ہیں: ’’زکوٰۃ دینے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔‘‘
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمان ہے: ’’اﷲ کے عطا کردہ رزق پر قانع رہنے والا خوش و خرم رہتا ہے۔‘‘
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم فرماتے ہیں: ’’رزق کے دس حصے ہیں، نو حصے تجارت میں باقی ایک حصہ دیگر میں پایا جاتا ہے۔‘‘
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمان ہے: ’’زیادہ سے زیادہ صدقہ دیا کرو تاکہ تمہیں رزق ملے۔‘‘
حضرت امام جعفر صادق ؓ فرماتے ہیں: ’’نیکی رزق میں اضافہ کرتی ہے۔‘‘
حضرت امام محمد باقرؓ فرماتے ہیں: ’’جس کی نیّت اچھی ہوگی، اُس کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔‘‘
امیر المومنین حضرت علی کرم اﷲ وجہہٗ فرماتے ہیں: ’’مؤذّن کے ساتھ اذان کے کلمات دہرانا رزق میں اضافہ کرتا ہے۔‘‘
امیرالمومنین حضرت علی کرم اﷲ وجہہٗ فرماتے ہیں: ’’جو بھی بُرے اَخلاق کا حامل ہوگا، اُس کے رزق میں تنگی ہوگی۔‘‘
امیر المومنین حضرت علی کرم اﷲ وجہہٗ فرماتے ہیں: ’’کھانے سے پہلے وضو کرنے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔‘‘
امیر المومنین حضرت علی کرم اﷲ وجہہٗ فرماتے ہیں: ’’دسترخوان پر پڑے (بچے کھچے روٹی کے) ٹکڑے کھانے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔‘‘
امیر المومنین حضرت علی کرم اﷲ وجہہٗ فرماتے ہیں: ’’سختی اَخلاق میں بگاڑ پیدا کرتی ہے، جب کہ نرمی رزق میں فراوانی پیدا کرتی ہے۔‘‘
حضرت امام جعفر صادق ؓ فرماتے ہیں: ’’جو اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اچھا سلوک کرے، اُس کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔‘‘
آخر میں دل کی گہرائیوں سے پُرخلوص دُعا ہے کہ اﷲ رحمن و رحیم ہم سب کو تمام تر تعلیماتِ نبی کریمؐ و آلِ نبی کریم ؐپر حتی الامکان عمل کرنے کی توفیق و سعادت سے بہرہ مند فرمائے، تاکہ آخرت میں ہمارا شمار اصحابِ یمین میں ہو۔ آمین
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وسلم کا فرمان ہے میں اضافہ کرتی رزق میں اضافے ا س کے رزق میں فرماتے ہیں گمان بھی اور ا سے کرتی ہے کے ساتھ جو بھی ا خلاق گا اور
پڑھیں:
مائنس ون فارمولا کامیاب بنانے میں مرکزی کردار کون تھا؟ پی ٹی آئی رہنما کا انکشاف
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنما شیخ وقاص اکرم نے تحریک انصاف میں مائنس ون فارمولے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جنوری میں مدت ملازمت ختم ہوگئی۔ وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کا کردار متنازع اور مایوس کن رہا ہے۔ ان کے ہوتے ہوئے غیر آئینی اقدامات ہوئے۔اعلیٰ عدلیہ نے بار بار چیف الیکشن کمشنر کے فیصلوں پر اعتراض اٹھایا۔ تاریخ میں ایسا کردار کسی چیف الیکشن کمشنر کا نہیں رہا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مائنس ون کا فارمولا کامیاب بنانے میں چیف الیکشن کمشنر کا کردار کلیدی رہا۔ فارم 47 کے پلان میں چیف الیکشن کمشنر سہولت کار رہے ہیں۔پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف عمر ایوب کے ذریعے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت (درخواست) جمع کروا دی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف بطور پراسیکیوٹر کا کردار اداکیا۔