کراچی: کمسن لڑکا تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لانڈھی کے علاقے ایک نمبر سیکٹر37 ڈی گلی نمبر 4 میں کمسن لڑکا بلندی سے گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 4 سالہ عبدالقادر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ عمارت کی تیسری منزل سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
40روزہ حج پیکیج کے اخراجات میں 25ہزار کی کمی، 10لاکھ 50ہزار مقرر
لاہور ( نیوزڈیسک) 40 دنوں پر محیط لانگ حج پیکیج کے اخراجات 25 ہزار کی کمی کیساتھ 10 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر۔لانگ پیکیج میں تیسری قسط چار لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے،25 دنوں پر محیط شارٹ حج پیکیج 50 ہزار روپے کی مزید کمی کے ساتھ 11 لاکھ روپے مقرر۔
شارٹ حج پیکیج کی تیسری قسط پانچ لاکھ روپے ہو گی۔ تیسری قسط نامزد بینکوں میں 6 فروری تا 14 فروری جمع کروانا لازم ہے۔ ہر عازم حج کو اس کی اطلاع موبائل ایپ ”پاک حج“پر مل جائے گی۔ سال 2024ء کے حجاج کرام کوپونے پانچ ارب روپے سے زائد رقم واپس کی جا رہی ہے۔
رقوم کی واپسی کی سات مختلف کیٹگریاں ہیں۔ رقم میں فرق کی وجہ منیٰ زون، مکہ رہائش، مکتب C ہے نیز قربانی ریفنڈ اور فضائی کرایوں میں بچت کا فائدہ بھی حجاج کرام کو دیا جا رہا ہے۔ سال 2024ء کے 14 فیصد(9588) حجاج کرام کو 20ہزار روپے بینک اکاونٹس میں منتقل کیے جا رہے ہیں۔
5 فیصد(3358) حجاج کرام کو 35 ہزار روپے۔19 فیصد (12981)حجاج کرام کو 50 ہزار روپے۔23 فیصد (16037)حجاج کرام کو 75 ہزار روپے۔26 فیصد(17828) حجاج کرام کو 90 ہزار روپے۔ 10 فیصد(6784) حجاج کرام کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے۔ 3 فیصد (2228) حجاج کرام کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے متعلقہ بینک برانچ کے ذریعے واپس ملیں گے۔ وزارت نامزد بینکوں میں اگلے دو روز میں رقم کی منتقلی شروع کر دے گی۔
ادویات کی قیمتوں میں ہوشر بااضافہ، نیوٹر اسیوٹیکل، سرجیکل آلات بھی مہنگے