Islam Times:
2025-02-06@23:29:15 GMT

خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلیاں

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلیاں

اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1990ء میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی اپیل پر پہلی بار 5 فروری کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا اور حکومت پاکستان نے اس دن ملک بھر میں سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا اوراس کے بعد سے آج تک یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ رپورٹ: سید عدیل زیدی

مقبوضہ کشمیر میں کئی دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم اور ریاستی دہشتگردی کیخلاف اور مظلومین کشمیر کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے ہر سال پاکستان میں پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے، اس موقع پر ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتیں، سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مختلف پروگرامات منعقد کرتی ہیں اور کانفرنس کا انعقاد اور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں بھی یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اسلام ٹائمز کو موصول اطلاعات کے مطابق صوبائی ہیڈکوارٹر پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جی ٹی روڈ پر ہشتنگری چوک سے اشرف روڈ تک انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی بھی نکالی گئی۔ جس کی قیادت جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع، ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین نے کی۔

ہشتنگری چوک میں ریلی کے شرکاء سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1990ء میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی اپیل پر پہلی بار 5 فروری کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا اور حکومت پاکستان نے اس دن ملک بھر میں سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا اوراس کے بعد سے آج تک یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ علاوہ ازیں صوبہ خیبر پختونخوا کے دوسرے بڑے شہر مردان میں بھی ضلعی امیر غلام رسول اور دیگر قائدین کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جبکہ چارسدہ میں بھی جماعت اسلامی کے تحت کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی امیر شاہ حسین اور مقامی امیر جمال شاہ نے کی، جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر شیخ القرآن مولانا محمد اسماعیل نے ضلعی امیر مفتی مراد احمد کے ہمراہ جماعت اسلامی ضلع صوابی کے دفتر میں منعقدہ کشمیر سیمینار اور بعدازاں مرادن روڈ پر یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کی۔

علاوہ ازیں پبی ضلع نوشہرہ میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں پروگرام منعقد ہوا، جس میں صوبائی نائب امیر مولانا ہدایت اللہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی 9 لاکھ فوج نے گزشتہ 76 برسوں سے کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، غاصب بھارتی افواج کے ظالمانہ اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر آواز اٹھائی گئی ہے اور ان فورمز نے مظلوم کشمیری عوام کو ان کا جائز پیدائشی حق دینے کی قراردادیں منظور کیں، لیکن بھارتی حکومت ہمیشہ سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ اس کے علاوہ بنوں میں صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں جماعت اسلامی ضلع بنوں کے امیر مفتی عارف اللہ، سیکرٹری جنرل اعجاز الحق سورانی اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی اختر علی شاہ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر رہنماوں کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمان 76 سال سے بھارتی ظلم و بربریت برداشت کر رہے ہیں، پوری قوم کا اس پر اتفاق ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور قوم کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے ہونے والی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک، امیر ضلع منظر مسعود خٹک اور تحصیل ڈیرہ کے امیر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ نے کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر آزادی کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے۔ محمد ظہور خٹک نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے، کشمیر جنت نظر وادی ہے، اسے لہو رنگ وادی بنا دیا گیا۔ ٹانک میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر مولانا سلیم اللہ ارشد اور ضلعی امیر ذاکر اللہ برکی کی قیادت میں پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے کشمیر کے حق میں اور بھارتی ظلم و جبر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مقررین نے کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کے عزم کو دہرایا۔ اس کے علاوہ کرک میں بھی نائب امیر صوبہ مولانا تسلیم اقبال اور امیر ضلع صدیق اللہ شاہین کی قیادت میں صدام چوک تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔ اس کے علاوہ صوبہ کے کنوبی ضلع لکی مروت میں امیر ضلع مفتی عرفان اللہ نے کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا، جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد اسماعیل سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔ اسی طرح کوہاٹ میں بھی پریس کلب کے سامنے ضلعی امیر شمروز خان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان لوئر میں ضلعی امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بہیر نے ضلعی ذمہ داران کے ہمراہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پریس کانفرنس کی۔ علاوہ ازیں صوبہ کے دیگر اضلاع میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پروگرامات کا انعقاد کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا امیر جماعت اسلامی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی کی قیادت میں کے سلسلے میں اس کے علاوہ کہ کشمیر میں ریلی کشمیر کے کشمیر کی کے ساتھ میں بھی کے امیر کہا کہ

پڑھیں:

بدین،جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی ضلعی امیر سید علی مردانشاہ اورعبدالکریم بلیدی کشمیر ریلی سے خطاب کررہے ہیں

بدین،جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی ضلعی امیر سید علی مردانشاہ اورعبدالکریم بلیدی کشمیر ریلی سے خطاب کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپورانداز سے منایا گیا
  • جماعت اسلامی حیدر آباد کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے ضلعی امیر حافظ طاہر مجید خطاب کررہے ہیں
  • فیصل آباد ،جماعت اسلامی کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم ،پروفیسرمحبوب الزماں ودیگرکرہے ہیں
  • بدین،جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی ضلعی امیر سید علی مردانشاہ اورعبدالکریم بلیدی کشمیر ریلی سے خطاب کررہے ہیں
  • اندرون سندھ یوم یکجہتی کشمیر پر ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد
  • ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ مظاہرے، ریلیاں
  • لاہور، جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلی، مردہ باد ہندوستان کے نعرے
  • یوم یکجہتی کشمیر پر اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ کی زیر قیادت ریلی
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں یکجہتی کشمیر کیمپ قائم، کل یکجہتی کشمیر ریلی ہوگی