راولپنڈی:  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجا، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اورکنول شوذب شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا،محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں؟ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کے ذریعے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور ذرائع کے مطابق

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے: علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے۔جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ میری ایک دو دن میں پھر ملاقاتیں ہوں گی، پھر بتاؤں گا کہ معاملات نیچے آئے ہیں یا آگے بڑھے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں منتقل کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بات چیت کیلئے وفد اسی ماہ بھیجیں گے، معاملات وفاقی حکومت اور اداروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کا محسن نقوی سے ملاقات پر علی امین گنڈاپور پر ناراضگی کا اظہار
  • اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی کا علی امین سے متعلق پھر ناراضی کا اظہار
  • عمران خان کا علی امین سے متعلق پھر ناراضی کا اظہار
  • علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام؛  عمران خان کی طرح 1971ء کا حوالہ
  • حکومت سے دوبارہ مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی ہوں گے: علی امین گنڈاپور
  • 8 فروری کو کیا ہوگا؟ علی امین گنڈاپور نے بتادیا
  • بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے: علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور کا بڑا انکشاف
  • عمران کا آرمی چیف کو خط دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج سے اظہار یکجہتی