پرنس کریم آغا خان : فوٹو فائل

حکومت پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 5 فروری کو 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے۔

اسماعیلی امامت کے دیوان کے مطابق پرنس کریم آغا خان اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے 49ویں امام یعنی روحانی لیڈر تھے۔

پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے

پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا مذہبی پیشوا نامزد کیا تھا۔

پرنس کریم آغا خان 1936 میں سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہوئے اور بچپن کے ابتدائی ایام نیروبی میں گزارے۔ انہوں نے 1957 میں 20 برس کی عمر میں امامت سنبھالی تھی۔ پرنس کریم آغا خان پرنس علی خان کے بڑے بیٹے تھے، پرنس کریم کے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان سوم تھے۔

انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے Le Rosey اسکول اور پھر 1959 میں ہارورڈ یونیورسٹی سے اسلامی تاریخ میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری لی تھی۔ آغا خان سوم نے تیرہ سو برس کی تاریخی روایات کے برعکس بیٹے کی جگہ پوتے کو جانشین بنایا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسماعیلی کمیونٹی کمیونٹی کے

پڑھیں:

سید یوسف رضا گیلانی کا اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)قائمقام صدرسید یوسف رضا گیلانی نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور آغا ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی اور سربراہ پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے، ان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے پسماندہ اور متوسط طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

جاری تعزیتی پیغام میں قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی وفات کا سن کر دل بہت افسردہ ہے۔ قائمقام صدر نے کہاکہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے،پرنس کریم آغا خان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،پرنس کریم آغا خان نے پسماندہ اور متوسط درجے کے طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک نے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی ہیں،پرنس کریم آغا خان نے امن اور برداشت کا درس دیا اور انسانیت کی خدمت کیلئے انکی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پاکستانی قوم پرنس کریم آغا خان کی وفات پر غمزدہ ہے ،پاکستان کی حکومت، عوام اور پارلیمان پرنس کریم آغا خان کے خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہیں۔قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالی سوگواران کو یہ غم برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ مضامین

  •   حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان
  • 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
  • اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے
  • اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاکے انتقال پر عام تعطیل کا اعلان
  • بلاول بھٹو زرداری کا اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر افسوس
  • سید یوسف رضا گیلانی کا اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس
  • اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
  • اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے
  • اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے