کراچی: پانی کی لائن پر جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پانی کی لائن پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے خیر آباد میں پانی کے تنازعے پر بچوں میں جھگڑا ہوا، جس میں بڑے بھی کود گئے، جھگڑے کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
جھگرے کے دوران ڈنڈے لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ہلاک و زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک : فیصل آباد میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ستیانہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مخالفین نے پرانی دشمنی پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور 2 شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
موسم کے حوالے سے خبر آگئی