Express News:
2025-02-06@22:15:41 GMT

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

لاہور:

فٹبان کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔

فیفا کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیفا اور فٹبال فیڈریشن کے آئین کی پاسداری نہ کرنے پر پاکستان کی رکنیت کو معطل کیا گیا ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ معطلی صرف اس صورت میں ختم ہوگی جب پی ایف ایف کانگریس فیفا کی آئینی ترمیم تسلیم کرے گی۔ 
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی پاکستانی کھلاڑی کی شمولیت ہوگی

فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل ہوگا، پاکستان سے تعلق رکھنے والے فٹبالر حارث زیب کا نیوزی لینڈ کے کلب ’’ آکلینڈ سٹی‘‘ سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

آکلینڈ سٹی اس سال ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔

آکلینڈ سٹی نے اوشیانا چیمپئنز لیگ جیت کر فیفا کلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

فیفا کلب ورلڈ کپ میں آکلینڈ کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ، ارجنٹائن کے بوکا جونیئر اور پرتگال کے کلب بینفیکا سے مقابلہ ہوگا۔

حارث زیب نے آکلینڈ سٹی کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کردی ہے۔

23 سالہ ونگر حارث زیب کو 2023 کے چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں بلایا گیا تھا۔

انجری کی وجہ سے حارث زیب ماریشس میں ہونیوالا ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

2001 میں نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے حارث پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شہریت رکھتے ہیں۔

پاکستانی شہریت ہونے کی بنیاد پر حارث زیب پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہیں۔

نوجوان فٹبالر پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اپنی دستیابی سے پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: پاکستان فیڈریشن کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے
  • پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات ایک بار پھر التوا کا شکار
  • کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے مسافر کوچ سروس معطل
  • کوشش ہے فیفا ورلڈکپ میں پاکستانی فٹبال استعمال ہو،سعدیہ خان
  • پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا فلسطینیوں کو ملک میں رکھنے پر آمادگی ظاہر کردی، حماس کا دعویٰ
  • پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا فلسطینیوں کو ملک میں رکھنے پر آمادگی ظاہر کردی، حماس
  • آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کا لیجنڈ ایوارڈ کروانے کا اعلان
  • فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی پاکستانی کھلاڑی کی شمولیت ہوگی
  • حیدرآباد :پاکستان ورکرز فیڈریشن کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ