پاکستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونےو الے بھارتی نوجوان بادل بابو کے موبائل فون سے 300 سے زائد ٹیکسٹ اور ویڈیو میسیجز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ان میسیجز کا تبادلہ اس نے پاکستانی لڑکی ثنا رانی کے ساتھ کیا تھا، بادل بابو کو آج (7 فروری) کو دوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ منڈی بہاؤالدین عثمان سرور کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بادل بابو کے وکیل فیاض رامے نے بتایا کہ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ بادل بابو کو دوبارہ اس کے والدین سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ایک ایپلیکیشن دائر کی تھی جس میں بادل بابو کا لیگل انٹرویو کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ وکیل نے اس بات پر زور دیا کہ بادل بابو کو زبردستی اسلام قبول کرنے پر مجبور نہیں کیا گیا اور نہ ہی وہ کوئی ایجنٹ ہے۔

فیاض رامے نے بتایا کہ انہوں نے ثنا رانی کے خلاف بھی ایک ایپلیکیشن دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ثنا رانی نے بادل بابو کو ٹریپ کر کے پاکستان بلایا تھا۔ وکیل کے مطابق، ثنا رانی کو بادل بابو کے ساتھ ہونے والے واقعات میں شامل کیا جانا چاہیے اور اس کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔

عثمان نامی ایک لڑکے، جس کے پاس اسلام آباد میں بادل بابو رہتا تھا، سے بھی تحقیقات کی گئی ہیں۔ عثمان کے موبائل فون سے بادل بابو اور ثنا رانی کے درمیان ہونے والے 300 سے زائد ٹیکسٹ اور ویڈیو میسیجز برآمد ہوئے ہیں۔ یہ میسیجز ثنا رانی اور بادل بابو کے درمیان رابطے کو ظاہر کرتے ہیں اور یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ بادل بابو ثنا رانی کے بلانے پر ہی پاکستان آیا تھا۔

فیاض رامے نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور وہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ بادل بابو کو انسانی بنیادوں پر ایک شفاف ٹرائل ملے۔ اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ محبت میں غیر قانونی طور پر پاکستان آیا تھا، تو ان کی کوشش ہوگی کہ اسے کم سے کم سزا ملے اور وہ واپس اپنے ملک جا سکے۔

یاد رہے کہ بادل بابو، جو بھارتی ریاست علی گڑھ کا رہائشی ہے، غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ اسے یکم جنوری 2025 کو منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے دفعہ 13 اور 14 کے تحت غیر قانونی داخلے اور مناسب سفری دستاویزات کی کمی کے الزامات کا سامنا ہے۔ بادل بابو اس وقت ضمانت کا انتظار کر رہا ہے۔

عدالت میں پیشی کے بعد، بادل بابو کے کیس کی سماعت ہوگی اوراس کے وکیل کی درخواستوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ تحقیقاتی ادارے ابھی تک اس معاملے کی تفصیلی جانچ کر رہے ہیں اور مزید معلومات کے حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہ بادل بابو بادل بابو کے بادل بابو کو ثنا رانی کے انہوں نے

پڑھیں:

قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے کراٹے چیمپئن فاطمہ احمد خان کی ملاقات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائمقام صدر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پاکستان کی نوجوان کراٹے چیمپئن فاطمہ احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے فاطمہ احمد خان کو کم عمری میں کراٹے کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر سراہا۔ قائمقام صدر نے نوجوان کراٹے کی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پاکستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔اس موقع پر قائمقام صدر نے فاطمہ احمد خان کو تعریفی سند بھی پیش کی۔ فاطمہ احمد خان 10 ویں جماعت کی طالبہ ہیں، وہ جاپان اور ایران میں منعقد ہونے والوں مقابلوں سمیت مختلف کراٹے ٹورنامنٹس میں شرکت کرچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے کراٹے چیمپئن فاطمہ احمد خان کی ملاقات
  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
  • اسلام آباد سے غیرقانونی مقیم افغانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کوواپس بھیجا جائیگا،وزرات داخلہ
  • امریکی فوجی طیارہ غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت پہنچ گیا
  • پاکستان کا اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے متعلقہ ممالک کو مراسلہ
  • غیرقانونی بھارتی تارکین کو لانے والے امریکی فوجی جہاز کی امرتسر میں لینڈنگ
  • کشمیر میں غیرقانونی بھارتی اقدامات تشویشناک ہیں ،ریاض احمد سعدی
  • بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
  • امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخلی شروع