Nawaiwaqt:
2025-02-06@22:33:52 GMT

پی آئی اے کا برطانیہ کیلیے فلائٹ آپریشن کا پلان فائنل

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

پی آئی اے کا برطانیہ کیلیے فلائٹ آپریشن کا پلان فائنل

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کا پلان فائنل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے 2 اعلی ٰحکام فلائٹ آپریشن انتظامات کا جائزہ لینے برطانیہ پہنچ گئے۔ ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانیہ پہنچی ہے۔پی آئی اے حکام لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں فلائٹ آپریشن انتظامات کا جائزہ لیں گے۔قومی ایئر لائن کا اجازت ملنے پر مارچ سے برطانیہ کیلئے براہ راست آپریشن شروع کرنےکا پلان ہے جس کے لیے ایئرلائن نے فلائٹ آپریشن کو حتمی شکل دے دی ہے۔پی آئی اے برطانیہ میں کیٹرنگ سروس کے لیے پہلے ہی ٹینڈر جاری کرچکی ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن ساڑھے چار سال کے طویل وقفے کے بعد بحال کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کی بحالی اور عالمی سطح پر اعتماد کی بحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔بحالی کے اس تاریخی موقع پر پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے روانہ ہو کر پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی، جو مسافروں اور ایئرلائن دونوں کے لیے ایک خوش آئند لمحہ تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فلائٹ آپریشن پی آئی اے کے لیے

پڑھیں:

8 فروری کا جلسہ:اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کا پلان بی تیار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور کے علاوہ کسی متبادل جگہ جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اجازت نہ ملنے کی صورت میں پلان ’بی‘ بھی مرتب کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی
ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت بھی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران لاہور کے اہم مقامات جیسے لبرٹی چوک، آزادی چوک اور مال روڈ پراحتجاج کے ساتھ تمام حلقوں میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت جلسے کی اجازت نہ دے کر ہمارے احتجاج کو کامیاب بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا لاہور جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا
  • پی آئی اے انتظامیہ نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کا پلان فائنل کر لیا
  • برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا معاملہ، پی آئی اے حکام لندن پہنچ گئے
  • قومی اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان
  • چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کا آغاز
  • 8 فروری کا جلسہ:اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کا پلان بی تیار
  • قومی ایئرلائنز کی پانچ برس بعد برطانیہ کےلیے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں
  • برطانیہ‘ چھاتی کے کینسر کی تشخیص کیلیے مصنوعی ذہانت کا ٹرائل شروع
  • برطانیہ: اے آئی سے بچوں کا جنسی استحصال، سخت قوانین بنانے کا عندیہ