واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق

وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہاکہ   اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ان افراد اور ان کے اہل خانہ پر مالی اور ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی جو امریکی شہریوں یا ان کے اتحادیوں کے خلاف آئی سی سی  کی تحقیقات میں معاونت فراہم کریں گے۔

واضح رہےکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات اور ان کے مقدمات چلانے کے لیے قائم کی گئی تھی تاہم امریکا اس عدالت کا رکن نہیں اور اس پر پہلے بھی تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔

امریکی حکومت کا مؤقف ہے کہ آئی سی سی کو اس کا دائرہ اختیار امریکا یا اس کے اتحادیوں پر لاگو کرنے کا حق حاصل نہیں ہے کیونکہ امریکا نے اس عدالت کے قیام کے معاہدے (روم اسٹیٹیوٹ) پر دستخط نہیں کیے۔

امریکی اقدامات اور ردعمل

یاد رہےکہ  ٹرمپ انتظامیہ نے اس سے قبل بھی آئی سی سی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جب آئی سی سی نے افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے عملے سے اور دیگر کاغذات کی جانچ پڑتال کی تھی۔

اس اعلان کے بعد بین الاقوامی برادری کی جانب سے ردعمل متوقع ہے کیونکہ ICC کو اقوام متحدہ اور یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے، یہ دیکھا جانا باقی ہے کہ آیا یہ پابندیاں ICC کی تحقیقات کو روکنے میں کامیاب ہوں گی یا نہیں۔

خیال رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اقدام اس وقت  کیا جب آئی سی سی نے امریکا اور اس کے اتحادیوں خاص طور پر اسرائیل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی کی تحقیقات کرنے کا

پڑھیں:

اسرائیل غزہ پر قبضے کے بعد امریکا کے حوالے کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکا کے حوالے کردی جائے گی، اس وقت تک فلسطینی اس خطے میں نئے اور جدید گھروں کے ساتھ کہیں زیادہ محفوظ دوبارہ آباد ہو چکے ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا کے بہترین ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر غزہ کی تعمیرِ نو کرے گا، جس سے یہ خطہ ایک شاندار ترقیاتی ماڈل بن جائے گا، اس عمل میں امریکا کو کسی فوجی کی ضرورت نہیں پڑے گی اور اس سے خطے میں استحکام آئے گا۔

خیال رہےکہ امریکی صدر کے غزہ پر قبضے کا متنازعہ بیان پر عالمی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، اقوام متحدہ اور کئی ممالک نے فلسطینیوں کی بےدخلی کی مخالفت کرتے ہوئے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدرمنتخب ہونے کے بعد مسلسل مسلمانوں کے خلاف سازشی بیانات دے رہے ہیں،  جس کے بعد عالمی سطح پر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی مذمت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کی تیاری بھی آخری مراحل میں
  • اسرائیل غزہ پر قبضے کے بعد امریکا کے حوالے کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانےکا فیصلہ
  • اسرائیل غزہ امریکا کے حوالے کر دیگا، تعمیر نو کے لیے کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • فوج کی ضرورت نہیں، اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کریگا،ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی صدر کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان، جلد فورسز تعینات کریں گے، ٹرمپ
  • چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • چین کا امریکا پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان
  • امریکا کینیڈا پر ٹیرف لگانے کے معاملے پر پیچھے ہٹنے پر مجبور، فیصلے پر عمل درآمد موخر