سٹی42:  لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کی مینارپاکستان پرجلسے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی 8 فروری کو جلسہ کرنے کی درخواست کے سلسلے میں  ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس مین سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاسی جماعت کو آٹح فروری کو لاہور مین کسی بھی نوعیت کے اجتماع کی اجازت دینے کو خارج از امکان قرار دیا گیا۔ 

پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری

8 فروری کو غیر ملکی ٹیم کے اہم کرکٹ میچ اور انٹرنیشل اسپیکرکانفرنس کے ساتھ  لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔ ان ایونٹس کی سکیورٹی برقرار رکھنے کے لئے عوام کی غیر ضروری نقل و حرکت کا کوئی نیا موقع مہیا کرنا سکیورٹی کے مسلمہ طریقہ کار کے خلاف ہو گا۔ 

ڈپٹی کمشنر نے بعد میں پی ٹی آئی کی قیادت کو آگاہ کر دیا کہ انہین لاہور مین جلسہ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

پی ٹی آئی کا لاہور جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا

لاہور ہائی کورٹ کے  معزز جج نے بھی آج پی ٹی آئی کے جلسہ کی اجازت کے متعلق درخواست کے ضمن میں ڈپٹی کمشنر کو آج ہی کوئی فیصلہ کر کے متعلقہ درخواست گزار کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے کل آٹح فروری کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان تو کئی ہفتے پہلے سے کر رکھا ہے لیکن پنجاب بھر مین مینار پاکستان سمیت کہیں بھی کوئی جلسہ، جلوس، ریلی کرنے کی کوئی عملی منصوبہ بندی چھ فروری کی رات تک نہیں کی گئی تھی۔

دنیا کی سب سے لمبی کار، 70 سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش

مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ دیئے جانے کے بعد پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی یہ ہدایت پی ٹی آئی عہدیداروں کو موصول ہوئی کہ شمالی پنجاب کے دس ضلعوں کے عہدیدار اور کارکن تو  8 فروری کو جلسہ میں شرکت کے لئے خیبر پختونخوا کے شہر صوابی جائین گے، باقی پنجاب میں صوبائی اور قومی اسمبلی کے  حلقوں کی سطح پر مقامی لیدر از خود احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔  چیف آرگنائزر کی یہ ہدایت چھ فروری جمعرات کی رات کو سامنے آئی۔ پی ٹی آئی کے عہدیداروں کے پاس مقامی سطح پر  ریلیاں نکالنے کے لئے تیاری کرنے کے لئے صرف آج سات فروری کا دن ہے۔ متعدد شہروں میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر احتجاجی ریلی نکالنا عملاً ناممکن ہے۔

پی ٹی آئی کو  مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے کا امکان

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مینار پاکستان جلسہ کی اجازت پی ٹی ا ئی کی ڈپٹی کمشنر پاکستان پر فروری کو کرنے کی کے لئے

پڑھیں:

لاہور انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی مینارپاکستان پر جلسہ عام کے انعقاد کی درخواست مسترد کر دی

ڈپٹی کمشنرلاہورسید موسیٰ رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے عام منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

جمعرات کو پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک اور این اے 117 لاہور کی علی اعجاز بھٹار کی جانب سے 8 جولائی 2025 کو مینار پاکستان پر سیاسی جلسے کے انعقاد کی اجازت اور این او سی کی درخواست نمٹا دی گئی ہے۔

درخواست گزاروں کی درخواست پر فیصلہ کرنے کے لیے معاملہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا تاکہ حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد درخواست پر فیصلہ کیا جا سکے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ 8 فروری 2025 کو مینار پاکستان لاہور میں عوامی و سیاسی اجتماع منعقد کرنا چاہتے ہیں لہٰذا مذکورہ تاریخ اور مقام پر عوامی و سیاسی اجتماع منعقد کرنے کی اجازت دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ معاملہ 6 فروری 2025 کو ہونے والے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں بھی پیش کیا گیا اور کمیٹی نے متفقہ طور پراسے مسترد کرنے کی سفارش کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت مقررہ تاریخ پر دینا ممکن نہیں ہوگا۔ یہ فیصلہ بنیادی طور پر اس حقیقت کی وجہ سے کیا گیا تھا کہ فروری کا مہینہ پہلے ہی قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے ہائی پروفائل واقعات و تقریبات سے بھرا ہوا ہے۔

ان تقریبات میں سہ فریقی ون ڈے سیریز، 9 فروری کو مشترکہ سی پی اے ایشیا اور ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس کا انعقاد، فیض فیسٹیول، ہارس اینڈ کیٹل شو 2025، آئی سی سی مینزچیمپیئن ٹرافی، لاہور لٹریری فیسٹیول اور رائے ونڈ تبلیغی اجتماع شامل ہیں، اس کے لیے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کی ضرورت ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لہٰذا اب رپورٹ اورریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد میں سید موسیٰ رضا، ڈپٹی کمشنر، لاہور کی رائے ہے کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات کے مطابق درج بالا بنیادوں پر درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی جلسہ عام چیمپئن ٹرافی درخواست مسترد ڈپٹی کمشنر ڈی سی فیصلہ لاہور مینار پاکستان

متعلقہ مضامین

  • لاہور انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی مینارپاکستان پر جلسہ عام کے انعقاد کی درخواست مسترد کر دی
  • پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی درخواست مسترد
  • پاکستان تحریک انصاف کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
  • ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی مینارپاکستان پرجلسےکی درخواست مسترد کردی
  • پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان جلسہ؛ ڈپٹی کمشنر کو درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم
  • پی ٹی آئی کو  مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے کا امکان
  • پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں؟ لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا
  • پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی اجازت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور طلب
  • پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا