وزیراعظم سے ملاقات میں فضل الرحمٰن نے کون سا وعدہ یاد دلایا،اندرونی کہانی سامنےآگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آ باد:
وزیراعظم شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں مولانا نے دینی مدارس کی رجسٹریشن والا معاملہ اٹھادیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اسد قیصر کی رہائش گاہ پرعشائیے کے بعد حکومت نے مولانا سے رابطہ کیا جس پر مولانا نے وزیراعظم کو ملاقات کیلے مدعو کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات منگل کی رات کھانے کے بعد ہوئی جس میں مولانا نےدینی مدارس کی رجسٹریشن والا معاملہ اٹھایا اور وزیراعظم کو مدارس رجسٹریشن بل صوبوں سے منظورکرانے کا وعدہ یاد دلایا۔
وزیراعظم نے کہاکہ وہ لاہور جا رہے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بل کی منظوری پر بات کریں گے، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جمعیت علمائے اسلام اور پنجاب حکومت کا براہ راست رابطہ کروادیں گے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان فاٹا اور جنوبی اضلاع کے معاملات پرپشاور میں جرگہ بلا رہے ہیں، دونوں رہنماؤں کے درمیان جرگے کے حوالے سے امور پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ بلوچستان،سندھ اور کے پی کے میں امن و امان کی صورتحال بھی زیربحث آئی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ۔
اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔
Post Views: 2