عمر بڑھنے کے ساتھ بال سفید ہونا غیرمعمولی نہیں ہوتا۔جوانی میں بال جس رنگ کے بھی ہوں مگر عمر بڑھنےکے ساتھ وہ سفید ہونے لگتے ہیں، کیونکہ وقت کے ساتھ بالوں کی جڑوں میں رنگت کو برقرار رکھنے والے میلانین نامی خلیات کے افعال متاثر ہوتے ہیں۔ویسے تو بالوں میں سفیدی عمر بڑھنے کی نشانی سمجھی جاسکتی ہے مگر ایسا کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے۔درحقیقت نوجوانی میں بھی بالوں کی رنگت بدل سکتی ہے مگر اب اس سے بچنے کا طریقہ طبی ماہرین نے دریافت کرلیا ہے۔

جاپان کی Nagoya یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک اینٹی آکسائیڈنٹ سے بالوں میں سفیدی ابھرنے کے عمل کو دبانے میں مدد مل سکتی ہے۔تحقیق میں luteolin نامی ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کی شناخت کی گئی جو اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔یہ اینٹی آکسائیڈنٹ متعدد سبزیوں جیسے گاجر، پیاز، مرچوں اور دیگر میں موجود ہوتا ہے۔اس تحقیق میں 3 اینٹی آکسائیڈنٹس luteolin، hesperetin اور diosmetin کی آزمائش چوہوں پر کی گئی جن کے عمر بالوں کی سفیدی کے مرحلے تک پہنچ چکی تھی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ luteolin استعمال کرنے والے چوہوں کے جسم کے بال بدستور سیاہ رہے جبکہ دیگر 2 اینٹی آکسائیڈنٹس استعمال کرنے والے ان کے ساتھیوں کے بال سفید ہوگئے۔محققین نے بتایا کہ نتائج حیران کن ہیں، ہمیں یہ توقع تو تھی کہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بالوں کی رنگت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، مگر صرف luteolin اس حوالے سے مؤثر ثابت ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ luteolin میں کوئی ایسا منفرد طبی اثر موجود ہے جو بالوں کو سفید ہونے سے بچاتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ luteolin براہ راست ایسے پروٹینز پر اثر انداز ہوتا ہے جو خلیاتی رابطوں میں اہم کردار کرتے ہیں۔محققین کے مطابق یہ اینٹی آکسائیڈنٹ پروٹینز کے افعال کو درست رکھنے میں ممکنہ طور پر مدد فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اینٹی آکسائیڈنٹ بالوں کے سائیکل یعنی نشوونما میں کوئی خاص کردار ادا نہیں کرتا بلکہ یہ براہ راست رنگت پر اثرات مرتب کرتا ہے۔خیال رہے کہ چوہوں کے بال سفید ہونے کا عمل کافی حد تک انسانوں جیسا ہی ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ محققین کو یقین ہے کہ انسانی بالوں کو بھی سفید ہونے سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں اس سے بالوں کے سفید ہونے کا عمل سست ہوسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اینٹی ا کسائیڈنٹ سفید ہونے بالوں کی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپےکی کمی آگئی، موجودہ قیمت جانیں

گزشتہ کچھ روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 3218 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا میں 30 لاکھ بچے ادویات اثر نہ کرنے کے سبب چل بسے، اصل وجہ کیا ہے؟
  • شادی کا کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر،انتہائی افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا،جانیں
  • سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپےکی کمی آگئی، موجودہ قیمت جانیں
  • ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی سے درجنوں لوگوں کو بچانے والے 5 پاکستانی ہیروز کو خراج تحسین
  • گلے میں بندھی چوٹی کا نیا فیشن، دیکھنے والے سر کھجانے پر مجبور
  • محکمہ ترقی نسواں بلوچستان میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز
  • وفاقی محتسب کا سفارتی برادری کو ٹیکس شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر بااختیار بنانے کے لیے سیمینار کا انعقاد
  • نہروں پر جمہوری طریقہ سے بات نہ مانی تو حکومت چھوڑ دینگے: وزیراعلیٰ سندھ
  • بال، کھال اور نائی
  • پروفیسر سید باقر شیوم نقوی: ایک عظیم شخصیت کا وداع