شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12خوارج ہلاک، لانس نائیک شہید
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12خوارج ہلاک، لانس نائیک شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے عام علاقے حسن خیل میں کارروائی کر کے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک نے جام شہادت نوش کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 5اور 6فروری کی درمیانی شپ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خواج کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم (ہنگو کے رہائشی)نے جام شہادت نوش کیا۔اعلامیے کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلئے حتمی آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور جوانوں کی ایسی قربانیاں حوصلے بلند کرتی ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان سیکیورٹی فورسز لانس نائیک
پڑھیں:
بھارتی فورسز نے ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا
ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت محمد رفیع شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ میں وادی چناب کے علاقے پھگسو کا رہائشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت محمد رفیع شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ میں وادی چناب کے علاقے پھگسو کا رہائشی ہے۔ اسے ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ قابض حکام نے کہا ہے کہ رفیع بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کی گرفتاری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ہوئی ہے۔تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ محمد رفیع حالیہ برسوں میں مقامی سیاست اور شہری سرگرمیوں میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں۔ عوام میں ان کی مسلسل موجودگی اور احتجاجی مظاہروں میں شرکت سے وہ علاقے کی ایک معروف شخصیت بن گئے ہیں۔