اسرائیل کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
جنیوا: اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) میں مزید شرکت نہیں کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے UNHRC پر اسرائیل کے خلاف تعصب برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ شامل ہو کر اس کونسل میں مزید حصہ نہیں لے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ترجمان پاسکل سم نے اسرائیل کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مبصر ریاست کے طور پر کونسل میں شامل ہے اور چونکہ وہ رکن نہیں ہے اس لیے وہ اس سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔
خیال رہےکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 رکن ممالک پر مشتمل ہے، جنہیں دیگر رکن ممالک چار سالہ مدت کے لیے منتخب کرتے ہیں، فی الحال امریکا بھی اس کونسل کا رکن نہیں ہے۔
واضح رہےکہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینون نے بھی کونسل پر “اخلاقی ناکامی” کا الزام لگایا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقہ، فرانسسکا البانیز نے اسرائیل کے اس فیصلے کو “انتہائی سنگین” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے رویے کو دنیا کے سامنے واضح کر رہا ہے کہ وہ کسی بھی احتساب کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اسرائیل کے
پڑھیں:
اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے 2روزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں ہوگی
اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے 2روزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)تیسری اقوامِ متحدہ اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں کل سے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق تیسری اقوامِ متحدہ اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں 15 سے 16اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلیٹی میں منعقد ہوگی، دوروزہ کانفرنس میں پاکستان کے اعلی حکومتی اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے سینیئر حکام شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شرکت کریں گے۔
کانفرنس امن کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور مربوط حکمتِ عملی کے عنوان سے منعقد کی جائے گی۔ یہ کانفرنس جرمنی کے شہربرلن میں 13تا 14 مئی 2025 کو ہونیوالی امن مشن کانفرنس کی بنیاد رکھے گی۔کانفرنس میں مستقبل کے امن مشنز کو مزید محفوظ اور مثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے کردار پر بات ہو گی۔ کانفرنس میں اقوامِ متحدہ امن مشنز کی حمایت میں علاقائی و بین العلاقائی تنظیموں کے کردار پر بھی بات ہوگی۔ امن مشن کی مثر کارکردگی اور پائیدار و مستقل امن کے لیے ایک مربوط حکمتِ عملی پر بھی بات کی جائے گی۔یہ اجلاس اقوامِ متحدہ امن مشنز میں پاکستان کے عزم کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کریگا۔
پاکستان اقوام متحدہ مشنز میں ایک اہم اور نمایاں فوجی تعاون فراہم کرنے والا ملک ہے۔ گزشتہ کئی برس سے پاکستان نے 48 اقوامِ متحدہ مشنز میں 2,35,000 امن دستے بھیجے۔ 181پاکستانیوں نیعالمی امن و سلامتی کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے اقوامِ متحدہ امن مشنز کے ساتھ وابستہ عزم کی عکاس ہے۔