اسرائیل کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز

تل ابیب (آئی پی ایس )اسرائیل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے بعد وہ بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری اختیار کر رہا ہے۔ٹرمپ نے منگل کو یو این ایچ آر سی سے امریکا کی دستبرداری کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔
اس ایگزیکٹو آرڈر میں امریکا کو فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کو کوئی اضافی فنڈ فراہم کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیئن سار کی جانب سے امریکی صدر کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ کونسل کے اسرائیل کے ساتھ متعصبانہ رویے کی وجہ سے اسے چھوڑ رہے ہیں اور اب اسرائیل کونسل کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے فیصلے سے قبل جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل 47 رکن ممالک پر مشتمل تھی جس کی نشستیں 5 علاقائی گروپوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری

پڑھیں:

اقوام متحدہ کشمیرمیں جاری بھار تی بربریت کو فوری رکوائے، پاکستان کا مطالبہ

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارتی عسکری بربریت کو فوری طور پر رکوائے اور سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

منیر اکرم نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تشدد کے ذریعے دبایا جا رہا ہے، جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو ان کا جائز حق دلائے۔

خیال رہےکہ  اس سے قبل بھی منیر اکرم نے مختلف مواقع پر عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرائی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
  • اقوام متحدہ کشمیرمیں جاری بھار تی بربریت کو فوری رکوائے، پاکستان کا مطالبہ
  • اسرائیل کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ
  • منیر اکرم کی صدر یو این سیکیورٹی کونسل سے ملاقات،نائب وزیراعظم سینیٹر اسحق ڈار کا خط پیش
  • امریکا کے بعد اسرائیل کا بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
  • پاکستان کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط
  • منیر اکرم کی صدر یو این سیکیورٹی کونسل سے ملاقات
  • امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے باہر، اُنروا کی فنڈنگ بھی روک دی
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے