قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں ن ليگ اور پیپلز پارٹی کے رہنما آمنے سامنے آگئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نوید قمر نے سندھ کی گیس بلوچستان کو ديے جانے پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک صوبے کی گیس دوسرے صوبے کو کس طرح دے سکتے ہیں؟

مصدق ملک نے جواب دیا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کبھی کچھ گیس کسی کو دیتے ہیں، بلوچستان کی جو صورتِ حال ہے وہاں گیس چوری روکنا مشکل ہے۔

 اس پر نوید قمر نے کہا کہ پہلے ان کے سوال کا جواب دیں، پھر آپ کی الف لیلہ کی داستان سن لیں گے، دونوں صوبوں میں گیس کی قلت ہے تو کس طرح دوسرے صوبے کو دے سکتے ہیں، اگر آپ کو ایسا کرنا ہے تو آپ آئین میں ترمیم کر دیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اہم ن لیگی رہنما کے گھر پر حملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

بورے والا میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا طارق کے گھر پر ملزمان نے حملہ کردیا۔

لیگی رہنما رانا طارق کے گھر گزشتہ روز ملزمان نے حملہ کیا اور ان کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیکا ایکٹ پر تحفظات دور کرنے کیلیے حکومت اور صحافیوں کو ساتھ بٹھانے کا فیصلہ
  • کھالیں اور ہڈیاں چین کو برآمد کرنے کے لیے گدھوں کا ذبح خانہ گوادر میں قائم
  • اہم ن لیگی رہنما کے گھر پر حملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی
  • قائمہ کمیٹی اطلاعات کا پیکا ایکٹ پر صحافیوں کے خدشات دور کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • بھکاریوں کے سہولت کاروں اور مجبور کرنیوالوں کو 10 سال سزا کا بل منظور
  • سینیٹ کمیٹی میں بھکاریوں سے متعلق سزاؤں میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور
  • سندھ اسمبلی: ایم کیو ایم کے عبدالباسط اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان نوک جھونک
  • ”میں گھر میں روز نہاتا ہوں”ہندوں کے مہا کمبھ میلے میں نہانے کے سوال پر فاروق عبداللہ کا ایسا جواب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی
  • ہندوؤں کے مہا کمبھ میلے میں نہانے کے سوال پر فاروق عبداللہ کا ایسا جواب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی