وزیراعظم کی ٹاسک فورس کا تعمیراتی شعبے کیلیے ریلیف پیکج، تجاویز ایف بی آر کے سپرد
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ ٹاسک فورس نے تعمیراتی شعبے کے لیے ایک مجوزہ ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے، جس کے بعد وزارت ہاؤسنگ نے ان تجاویز کو ایف بی آر کے سپرد کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئیں تجاویزات میں پیکج میں ہاؤسنگ کے شعبے میں خریداروں کو ریلیف فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جس کا مقصد تعمیراتی شعبے کی بحالی اور روزگار میں اضافے کو فروغ دینا ہے۔
اہم تجاویز میں شامل ہیں:
نان فائلرز کو ایک کروڑ روپے مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت اور پراپرٹی کی فروخت پر عائد ٹیکس کی شرح کو نصف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
جائیداد کی لین دین پر عائد مجموعی ٹیکس کی شرح کو 11 سے 14 فیصد سے کم کرکے 4 سے 4.
پیکج میں فائلرز کے لیے 5 کروڑ روپے کی پراپرٹی کو ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں شامل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے،یہ پیکج تعمیراتی شعبے کی بحالی اور معیشت میں بہتری کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تعمیراتی شعبے کرنے کی کے لیے
پڑھیں:
داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ کے حوالے سے واپڈا کی وضاحت
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ : فوٹو واپڈاداسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ کے حوالے سے واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے وضاحت جاری کردی۔
واپڈا کے اعلامیے میں کہا گیا کہ 10 اپریل کو سی ڈی ڈبلیو پی نے داسو پراجیکٹ کے دوسرے نظرثانی شدہ پی سی ون کا جائزہ لیا، نظرثانی شدہ دوسرا پی سی ون 1737 ارب روپے پر مشتمل ہے، سی ڈی ڈبلیو پی نے یہ پی سی ون ایکنک میں زیرغور لانے کی سفارش کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ قراقرم ہائی وے کی ازسر نو تعمیر سمیت دیگر کنٹریکٹس عالمی مسابقتی بولی کے ذریعے ایوارڈ کیے گئے، کنٹریکٹس بنیادی طور پر پاکستانی روپے میں ایوارڈ کیے گئے ہیں۔
واپڈا ہر سال اوسطاً 32 ارب یونٹ سستی پن بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کرتا ہے، واپڈا پن بجلی کا ٹیرف محض 3 روپے 71 پیسے فی یونٹ ہے، پن بجلی ملک میں بجلی کے صارفین کیلئے اوسط ٹیرف کم سطح پر رکھنے کا سب سے بڑا عنصر ہے۔