Jasarat News:
2025-02-06@18:55:18 GMT

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

کراچی:پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور 31 جنوری 2025 کو یہ ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے مطابق مرکزی بینک کے پاس اس وقت 11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈالر موجود ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کے ذخائر محفوظ ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے ملک کے مالی استحکام میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ مثبت معاشی اشاریوں کا عکاس ہے اور اس سے ملکی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ملک کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے کیونکہ یہ نہ صرف بیرونی ادائیگیوں کو یقینی بنانے میں مدد دے گا بلکہ پاکستانی روپے کی قدر کو بھی مستحکم رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔

معاشی ماہرین کو امید ہے کہ اگر برآمدات میں اضافہ، ترسیلات زر کی مستحکم آمد اور سرمایہ کاری میں بہتری جاری رہی تو زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید استحکام آئے گا، جس سے ملکی معیشت کو درپیش مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے ذخائر میں لاکھ ڈالر

پڑھیں:

جولائی تا جنوری، تجارتی خسارہ 13 ارب 48 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا

اسلام آباد:

رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملکی برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سالانہ بنیادوں پر برآمدات 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر0.31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری میں برآمدات 2 ارب 92 کروڑ ڈالرز رہیں۔

اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم دسمبر 2024 ء کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں کمی ہوئی، جنوری میں درآمدات کا حجم 5 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں درآمدات 6.95 فیصد بڑھیں اور اس کا حجم 33 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔

پاکستان ادارہ شماریات نے بتایا کہ جنوری 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 17.78 فیصد بڑھا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 5.47 فیصد کم ہوا، جس کے بعد اس کا حجم 2 ارب31 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، اسٹیٹ بینک
  • زر مبادلہ کے ذخائر میں 46 ملین ڈالر اضافہ
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز 
  • زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • سعودی تیل کی موخرادائیگی کی سہولت سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے.شہبازشریف
  • رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات‘ درآمدات اور تجارتی خسارہ بڑھ گیا
  • جولائی تا جنوری، تجارتی خسارہ 13 ارب 48 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا
  • رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات ،درآمدات اور تجارتی خسارہ بڑھ گیا