قومی کرکٹ ٹیم کو صائم ایوب کی کمی محسوس ہونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور:
قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی کمی کو محسوس کریں گے مگر امید ہے کہ خوش دل شاہ اُن کی کمی کو پورا کردیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے، امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔
انوہں نے کہا کہ سب کھلاڑی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور تین ملکی سیریز کا ایونٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ جیکب اورم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لمبار سفر کر کے پاکستان پہنچے، ایک دن آرام کے بعد تمام کھلاڑی آج سے ٹریننگ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز کھیلنا بہت مفید ہو گا، پاکستان آ کر خوش ہیں ہماری ٹیم کے کھلاڑی پہلے بھی یہاں آ کر کھیل چکے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی کمی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
مارکس اسٹوئنس کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کے لیے مایہ ناز بیٹںگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس کو آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم مارکس اسٹوئنس نے اچانک ہی ون ڈے کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔
مارکس اسٹونس نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کیلئے ون ڈے کرکٹ کھیلنا ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے، یہی صحیح وقت ہے کہ ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ دوں، میں ہر اس لمحے کیلئے شکر گزار ہوں جو میں نے کینگروز کے ساتھ گزارا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا ،اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا جس کی میں ہمیشہ قدر کروں گا۔
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مارکس اسٹوئنس ٹی ٹوئنٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے، مارکس اسٹوئنس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔
35 سالہ مارکس اسٹوئنس نے 71 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے سے 1495 رنز بنائے۔