پی ٹی آئی کا پارلیمنٹرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ، آئندہ ہفتے کنونشن منعقد کیا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ، آئندہ ہفتے کنونشن منعقد کیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے پارلیمنٹرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے لاہور میں پارلیمنٹرینز کنونشن منعقد کیا جائیگا۔
پارلیمنٹرینز کنونشن میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی شریک ہوں گے،لاہور میں ہونے والے پارلیمنٹرینز کنونشن میں سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پارلیمانی لیڈرز،چیف وہپ بھی شرکت کرینگے، اس کے علاوہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز،پارلیمانی لیڈرز اور چیف وہپ شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹرینز کنونشن میں آئین و قانون کی بالادستی،انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے موضوع پر گفتگو ہوگی، پی ٹی آئی پالیمنٹرینز کنونشن میں قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
اپوزیشن کا مضبوط اتحادقائم کرنے کا فیصلہ
٭فضل الرحمان ، محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کو انتہائی اہم ذمہ داریاں دینے کی تجاویز
٭اپوزیشن کی ایم کیوایم کو بھی حکومت کی پالیسوں کا راستہ روکنے کیلئے راضی کرنے کی تیاری
اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ایک مضبوط اتحاد قائم کرنے اور قانون سازی کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان ، محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کو انتہائی اہم ذمے داریاں دینے کی تجاویز دی گئیں ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کو اپوزیشن کو قریب لانے اور ایم کیوایم پاکستان کو بھی حکومت مخالفت پالیسوں کا راستہ روکنے کی تیاری کرلی گئی ہے ۔ گزشتہ رروز اپوزیشن کی بڑی بیٹھک کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ۔ اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس میں اہم سیاسی رابطوں کی منظوری دے دی ہے ، چند ہفتوں میں مرکز ہی نہیں بلکہ صوبائی سطح پر بڑی اپوزیشن تحریک شروع ہونے کاا مکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رو زسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بنی گالہ رہائش گاہ پرعشائیہ میں مولانا فضل الرحمن، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی،مصطفی نواز کھوکھر ، پی ٹی آئی کے پی کے کے صدر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبراور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ذرائع نے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی بتائی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے آئندہ مل کر چلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی ایجنڈے کی تیاری کیلئے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا۔