عوام نے 2018 میں چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا، احتجاج کس بات پر کیا جارہا ہے؟ مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عوام نے 2018 میں چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا، احتجاج کس بات پر کیا جارہا ہے، پنجاب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سیاسی نہیں، مشکل فیصلہ تھا، تجاوزات ہٹاکر باقاعدہ جگہ دی گئی اور ریڑھی بانوں کو بھی جگہ کے ساتھ ریڑھیاں دی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ رمضان شوگرمل کیس نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ تھا، آج عدالت کا فیصلہ ان کے منہ پر تماچہ ہے، نوازشریف دور میں ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج ہم سرخرو ہوگئے، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، ہم نے آج تک اڈیالہ میں کھانا بند کرنے کا نہیں کہا، ہمارا مقصد انتقامی سیاست کا نشانہ بنانا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہروقت احتجاج ہی کرتی رہتی ہے، انہوں نے ساڑھے 4 سال میں کوئی کام نہیں کیا، 2018 میں چوری شدہ مینڈیٹ عوام نے واپس کیا ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن سیاسی فیصلہ نہیں، تجاوزات ہٹاکر باقاعدہ جگہ دی گئی ، ریڑھی بان کو جگہ کے ساتھ ریڑھیاں دی گئی ہیں۔
ن لیگ کی ترجمان نے کہاکہ سموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، سموگ کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا۔
اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، خط لکھنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
محمد زبیر نے کہا کہ سب کو علم ہے کہ شہبازشریف کے پاس اختیار نہیں، شہباز شریف کو پتہ ہے کہ ان کے پاس مینڈیٹ نہیں، نواز شریف اور شہبازشریف کی سوچ میں بہت فرق ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کا مقصد ملک کو آگے لے کر چلنے کے لیے ہونا چاہئے، آرمی چیف کو خط لکھنے میں کوئی خرابی نہیں۔
سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہمیں ملکی مفاد میں سوچ کو پروان چڑھانا ہوگا، حکمران عوام کی رائے کیوں مقدم رکھیں گے، حکمرانوں کو عوامی رائے کے خلاف مسلط کیا گیا، نوجوان مایوس ہوکر باہر جانے کا سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، موجودہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کو عوام کا اعتماد حاصل نہیں۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہاکہ وفاق اوربلوچستان کی حکومت کی اخلاقی حیثیت نہیں، ہمیں صاف اور شفاف انتخابات کی جانب جانا چاہئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے‘ مریم نواز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں جاری خونریزی اور انسانی حقوق کی پامال کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا، تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی زیادہ دیر نہیں ٹھہرتا، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رکھے گا، ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے، کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔