اسلام آباد:پاکستان نے خلا کی تسخیر میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ معاہدہ 5 فروری 2025 کو صدر مملکت آصف زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کی موجودگی میں طے پایا، جس کے تحت پاکستان کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور چین کے چینگ ای-8 مشن میں شامل کیا جائے گا۔

یہ مشن 2028 میں چاند کی جانب روانہ ہوگا اور اس کا مقصد سائنسی تحقیق، چاند کی سطح کی نقشہ سازی اور وہاں موجود وسائل کی جانچ کرنا ہے۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی خلائی تحقیق میں ایک بڑا قدم ہے اور انٹرنیشنل قمری ریسرچ اسٹیشن (ILRS) کے منصوبے میں پاکستان کی شراکت کو مزید مستحکم کرے گا۔ اس پیشرفت سے پاکستان کے خلائی پروگرام کو عالمی سطح پر نئی پہچان اور مواقع ملنے کی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں موسمیاتی استحکام کیلیے معاہدہ طے

اسلام آباد(اے پی پی) کلائمیٹ ویلنریبل فورم۔ویلنریبل ٹونٹی گروپ آف فنانس منسٹرز (سی وی ایف-وی 20) اور پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) نے پاکستان
اور خطے میں موسمیاتی استحکام، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی حکمرانی پر تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ مقامی ہوٹل میں ایک تاریخی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد دونوں اداروں کی مہارت اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موسمیاتی چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا، پائیدار معاشی ترقی کا فروغ اور پاکستان کے کلائمیٹ پروسپیرٹی پلان کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔ مفاہمت کی یادداشت میں تحقیق، پالیسی وکالت، بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے، اختراع اور صلاحیت سازی کی مشترکہ کوششوں کا عزم ظاہر کیا گیا ہے جو پاکستان کی موسمیاتی استحکام کی کوششوں کو فائدہ پہنچائے گی اور علاقائی تعاون کو بھی بڑھائے گی جبکہ وفد کی سربراہ سارہ جین احمد مینیجنگ ڈائریکٹر سی وی ایف-وی 20جو2 ہفتے کے پروگرام پر مشاورت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں، انہوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایم او یو کے حوالے سے سی وی ایف-وی 20کے ریجنل ڈائریکٹر جنوبی ایشیا حمزہ ہارون نے کہا ہے کہ یہ شراکت داری پاکستان اور خطے کے لیے موسمیاتی طور پر مستحکم مستقبل کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مہارت، اختراع اور اسٹریٹجک پالیسی عمل کو یکجا کر کے ہم موسمیاتی مالیات تک رسائی، ترقی کو فروغ دینے، ترقیاتی اور موسمیاتی نتائج حاصل کرنے کا راستہ ہموار کر رہے ہیں اور اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ پاکستان کا کلائمیٹ پروسپیرٹی پلان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے براہ راست متاثر ہونے والے کمیونٹیز کے لیے حقیقی اثرات پیدا کرے۔

متعلقہ مضامین

  • سپارکو کا قمری روور چاند پر اترنے کو تیار
  • پاکستان نے خلاء کی گہرائیوں کی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا
  • چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزیراعظم
  • پہلے چین پھر کسی اور کے اتحادی، زرداری: تاریخی دوستی، تعلقات مثال، صدر شی
  • جی بی میں ای لرننگ کو فروغ دینے کیلئے وفاق کے ساتھ معاہدہ
  • بجلی کی فراہمی کے حوالے سے اہم خبر، سندھ حکومت کے ساتھ نئے گرڈ اسٹیشن کا معاہدہ
  • پاکستان اور جاپان کے تعلقات کی تاریخی حیثیت ہے، چیئرمین سینیٹ
  • بورڈ کا تاریخی اقدام، پہلی بار خاتون پولیس افسر قومی مینز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقرر
  • پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں موسمیاتی استحکام کیلیے معاہدہ طے