اسلام آباد میں اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بائیومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد میں اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بائیومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت میں جعلی اسٹیمپ پیپر کے سدباب کے لیے اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بائیو میٹرک ویری فکیشن سے مشروط کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اسٹیمپ وینڈرز کو بائیو میٹرک ویری فکیشن کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وینڈر نادرا بائیو میٹرک کے بغیر اسٹیمپ پیپرز جاری نہیں کر سکے گا، بائیو میٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام اسٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی اسٹیمپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا، جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو اور دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا، جبکہ جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے کئی فراڈ کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ عرفان میمن کے مطابق اسٹیمپ پیپرز کے اوپر موجود بایو میٹرک سلپ سے ویریفکیشن کا عمل بھی آسان ہے اور بائیو میٹرک ویریفکیشن کے بعد شہری محفوظ ٹرانزیکشنز کر سکیں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد میں جیک برگمین اور ٹام سوازی بھی شامل ہیں اور یہ وفد 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات، تعلیم کے امور پر بات چیت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس وفد کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، امریکی وفد آزاد کشمیر اور ایل او سی کا بھی دورہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس وفد کے دورے کا مقصد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل امریکی ارکان کانگریس کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔