Nawaiwaqt:
2025-02-06@18:22:04 GMT

پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کتنے کا ہوگیا؟

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کتنے کا ہوگیا؟

 پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر میں اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 15 پیسے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوا۔جس کے بعد کاروباری ہفتےکے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 15 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کی شرح بالترتیب 279.

60 روپے اور 281.10 روپے رہی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ یورو کی قیمت گزشتہ روز 288.02 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 1.73 روپے اضافے سے 289.75 روپے پر بند ہوئی۔جاپانی ین 03 پیسے بڑھ کر 1.82 روپے پر بند ہوا جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی شرح تبادلہ میں 1.86 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ روز کے 346.31 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 348.17 روپے پر ٹریڈ ہوا۔اس کے علاوہ اماراتی درہم اور سعودی ریال کی شرح تبادلہ 06 اور 05 پیسے اضافے سے بالترتیب 76.00 روپے اور 74.42 روپے پر بند ہوئی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

زر مبادلہ کے ذخائر میں 46 ملین ڈالر اضافہ

پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 31 جنوری 2025ء کو 16,044.1  ملین ڈالر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر  16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر: 11,418.3 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے ذخائر: 4,625.8 ملین ڈالر ہیں۔

31 جنوری 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 46 ملین ڈالر اضافے سے 11,418.3 ملین ڈالر ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیٹ بینک اعدادوشمار پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر زرمبادلہ ذخائر زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام
  • زر مبادلہ کے ذخائر میں 46 ملین ڈالر اضافہ
  • سونا سستا ہونے کے بعد آج فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان
  • پاکستانی حاجیوں کیلئے حج 50 ہزار روپے سستا ہوگیا
  • پاکستانی حاجیوں کیلئے حج 50 ہزار روپے تک سستا ہوگیا
  • سوناکشی سنہا نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ فروخت کردیا، اداکارہ کو کتنے فیصد منافع ہوا؟
  • چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کتنے میں فروخت ہوئے؟ حیران کن انکشاف
  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کا پلڑا بھاری