وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام(ف)مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، جس میں ملکی موجود سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند روز قبل مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ 8فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، حکومت کو مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر احسن اقبال بھی موجود تھے۔ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطا الرحمن، مولانا اسعد محمود اور محمد اسلم غوری بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیاسی صورتحال پر گفتگو وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
ترجمان حماس کی فضل الرحمن سے ملاقات‘ تازہ صورتحال سے آگاہ کیا
اسلام آباد(صباح نیوز)حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد القدومی نے جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور مولانا فضل الرحمان کو فلسطین کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پہلی مرتبہ فلسطین کی سرزمین پر فتح کے اثرات دیکھ رہا ہوں،ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ منگل کوحماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد القدومی نے جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔