Daily Ausaf:
2025-02-06@17:50:27 GMT

8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

حکومت پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کے روز یوم سوگ منایا جائے گا، پاکستان بھر میں تمام سرکاری عمارات پر قومی پرشم سرنگوں رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔پرنس کریم آغا خان مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے، پرنس کریم آغا خان کے سوگوران میں تین بیٹے رحیم آغا خان، علی محمد آغا خان، حسین آغا خان اور ایک بیٹی زہرا آغا خان ہیں۔اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے

پرنس کریم آغا خان 1936 کو پیدا ہوئے اور 20 سال کی عمر میں 1997 میں اسماعلی کمیونٹی کے 49ویں امام کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں۔آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے اعلامیہ کے مطابق پچاسویں حاضر امام کی نامزدگی اسماعیلی روایات کے مطابق کردی گئی، جانشین کی نامزدگی پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں کی تھی۔

پرنس کریم نے پاکستان کی ترقی کے لیے مثالی خدمات انجام دیں۔ انہیں 1983 میں نشان پاکستان اور 1970 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا۔پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے میں صرف کی۔ انہوں نے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک قائم کیا جس کے تحت دو سو سے زائد ایجنسیاں اور ادارے کام کر رہے ہیں۔پرنس کریم آغا خان انسان دوست اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک تھے۔

پٹرول خریدنے والے شہریوں کےلیےاچھی خبر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسماعیلی کمیونٹی کے

پڑھیں:

پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا مقرر

پرنس کریم کے انتقال کے بعد پرنس رحیم آغا خان پنجم کو اسماعیلی کمیونٹی کا روحانی پیشوا مقرر کردیا گیا۔

اسماعیلی میڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں مورثی امام ہیں انہیں پرنس کریم آغا خان نے روایت کے مطابق نامزد کیا تھا۔

12 اکتوبر 1971 کو پیدا ہونے والے شہزادہ رحیم پرنس کریم آغا خان (مرحوم) اور ان کی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔

انہوں نے فلپس اکیڈمی اینڈور سے تعلیم حاصل کی اور 1995 میں براؤن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں بیچلر آف آرٹس کے ساتھ گریجویشن کیا۔

شہزادہ رحیم کے دو بیٹے شہزادہ عرفان (پیدائش 2015) اور شہزادہ سنان (پیدائش 2017) ہیں۔

مزید پڑھیں: اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے

پرنس رحیم آغا  خان ڈویلمپنٹ نیٹ ورک کی بہت سی ایجنسیوں کے بورڈز میں خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف اسماعیلی اسٹڈیز اورکمیونٹی کے سماجی کاموں میں بھی بڑح چڑھ کر حصہ لے چکے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم خاص طور پر AKDN کی ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

انہوں نے AKDN اور اسماعیلی کمیونٹی کے اداروں کے کام پر بھی مسلسل توجہ دی ہے کہ وہ سب سے زیادہ غربت میں رہنے والوں کی ضروریات کو پورا کریں اور تعلیم، تربیت اور انٹرپرائز کے ذریعے ان کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

شہزادہ رحیم حکومتی اور بین الاقوامی رہنماؤں سے باقاعدگی سے ملاقات کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت پاکستان کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ منانے کا اعلان
  • اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے
  • پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے
  • پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا مقرر
  • پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے
  • کل عام تعطیل کا اعلان،تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری
  • اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاکے انتقال پر عام تعطیل کا اعلان
  • اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے
  • اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے