شہرمیں ٹریفک گردی ہو رہی، ایسا نہ ہو شہری ڈمپرز روکنے لگیں: گورنرسندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انتباہ کرتے ہوے کہا ہے کہ شہرمیں خونی ڈمپر بے لگام ہیں، شہر میں ٹریفک گردی ہو رہی ہے، ایسا نہ ہو کہ شہری ڈمپرز روکنے لگیں یا صوبے کا آ ئینی سربراہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لینے پر مجبور ہو جائے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ ڈمپرزکے معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لیں، حادثہ کرنے والے ڈمپر کو فوری آکشن کیا جائے، ڈمپرز کے مالکاں جاں بحق افراد کو معاوضہ ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ شہری ڈمپرز سے ہلاک ہو رہے ہیں، محکمہ ٹرانسپورٹ اور آئی جی سندھ نوٹس لیں، مجبور نہ کریں، ایسانہ ہو صوبے کا آئینی سربراہ سب کچھ اپنے ہاتھ میں لے لے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رات گیارہ سے صبح سات کے بعد کوئی ڈمپر شہر میں داخل نہیں ہو سکتا، یہ دوپہر کے وقت کیسے گھوم رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساکنان شہر قائد کے تحت 31 واں عالمی مشاعرہ ہونے جا رہا ہے، جو کئی برسوں سے ہر سال ہو رہا تھا، اختلافات پیدا ہوگئے، عالمی مشاعرہ 8 فروری کو ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حاجی رفیق پردیسی کی انسانیت کی خدمت کسی سے چھپی ہوئی نہیں، اب ایک ہو کر شہر کی ادبی محافل جاری رکھیں گے، شہر کی رونقیں بحال رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ yانہوں نے کہا کہ حاجی رفیق اور محمود صاحب کا رابطہ ہوا، دونوں ایک ہوئے، اب ایک مشاعرہ ہونے جا رہا ہے، حاجی رفیق صاحب حیثیت ہیں، سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال شہرکراچی میں کئی مشاعرے ہوئے، یہ سلسلہ جاری رہے گا، شہر کی رونقیں جاری رہیں گی، دونوں اب مل کر باہمی اتفاق سے کام کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
شارجہ ، بھارتی شہری نے 25 ملین درہم جیت لئے
شارجہ(ویب ڈیسک) شارجہ میں مقیم بھارتی شہری نے 25 ملین درہم (تقریباً ایک ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری جیت لی۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اشیک پٹن ہارتھ نے ابوظبی کی بگ ٹکٹ سیریز 271 کے ڈرا میں 25 ملین درہم کا انعام جیتا، وہ جیک پاٹ کے تنہا مالک ہیں،
بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ اشیک پٹن ہارتھ نے کہا کہ 10 سال سے قسمت آزما رہا تھا، میں نے تقریباً 100 ٹکٹ خریدے ہوں گے، اور پہلی بار لاٹری جیت گیا،انہوں نے بتایا کہ اس بار قرعہ اندازی میں ان کے پاس 6 ٹکٹ تھے اور انہوں نے ٹکٹ نمبر 456808 کے ساتھ بھاری رقم جیتی ، ٹکٹ 29 جنوری کو آن لائن خریدا تھا۔
اشیک نے کہا کہ گزشتہ ماہ بگ ٹکٹ نے مجھے ایک ہزار درہم میں 6 ٹکٹوں کی پیشکش کی تھی، میں ان میں سے ایک کے ساتھ خوش قسمت ہوں،جب شو کے میزبان رچرڈ اور بوچرا نے انہیں اس خوشخبری دینے کے لیے بلایا، رئیل سٹیٹ کے شعبے میں کام کرنے والے اشیک پٹن کو ابتدائی طور پر شک تھا،انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ کال پر تھا، جب مجھے بگ ٹکٹ کا فون آیا،
میرے لیے یہ تھوڑا مشکوک تھا چونکہ میں رئیل سٹیٹ کے شعبے میں ہوں اور فراڈ سے محتاط رہتا ہوں۔ اشیک پٹن ہارتھ کے ساتھ ان کی بیوی، 3 بچے، 2 بہنیں اور والدین بھی خوشی میں شریک ہیں ، وہ رئیل سٹیٹ انڈسٹری میں قدم جمانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ رئیل سٹیٹ کے شعبے میں پھلنا پھولنا چاہتا تھا، یہ رقم جیتنے کے بعد اب میں اپنے خوابوں کو پورا کر سکتا ہوں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نےمختلف کیسز کے فیصلے سنادیئے،240 اساتذہ نوکری سے فارغ