صدر ٹرمپ نے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس پر پابندی لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسے ایگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے مطابق ٹرانس جینڈر افراد کو اب خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کا حق حاصل نہیں ہوگا۔ اس آرڈر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو اسکول اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہیں گے، ان کی فنڈنگ روک دی جائے گی۔
امریکی صدر نے اس موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا، ''خواتین کے کھیلوں میں اب اس مسئلے کے باعث جاری 'جنگ‘ ختم ہوچکی ہے۔‘‘
ٹرمپ نے مزید کہا، ''ہم خواتین ایتھلیٹس کی کھیلوں میں برابر نمائندگی کا دفاع کریں گے۔ ہم مردوں کو خواتین اور لڑکیوں کو شکست دینے، زخمی کرنے اور دھوکہ دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
(جاری ہے)
اب سے خواتین کے کھیل صرف خواتین ہی کے لیے ہوں گے۔
‘‘ٹرانس جینڈر افراد پر نئی پابندی کے بنیادی نکات کیا؟
’مردوں کو خواتین کے کھیلوں سے دور رکھنا‘ کے عنوان سے یہ حکم سرکاری ایجنسیوں کو ان اسکولوں پر جرمانے عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے، جو ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خواتین کی ٹیموں کا حصہ بننے اور کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں۔
کوئی بھی اسکول جو اس فیصلے کے خلاف جائے گا، اس کی سرکاری فنڈنگ خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
اس نئے آرڈر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ یہ یونائیٹڈ اسٹیٹس کی پالیسی ہے کہ وہ ان تعلیمی پروگراموں کو فنڈز کی فراہمی منقطع کر دے، جن میں خواتین ایتھلیٹس کی حق تلفی ہوتی ہو اور ان کو کھیلنے کے مناسب مواقع سے محروم رکھا جا رہا ہو۔
ٹرمپ نے پچھلے مہینے ایک اور ایگزیکٹیو آرڈر پر بھی دستخط کیے تھے، جس میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ صرف دو جنسوں یعنی مردوں اور خواتین کو ہی قبول کریں گے۔
ٹرمپ 2028 کی ایل اے گیمز سے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو باہر کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) پر دباؤ ڈالیں گے کہ لاس اینجلس میں 2028 کے گرمائی اولمپکس سے قبل ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کے حوالے سے اپنے قواعد میں تبدیلی لائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئی او سی پر واضح کردیں کہ امریکہ چاہتا ہے کہ یہ کمیٹی اولمپکس سے قبل ہی اس 'مضحکہ خیز موضوع‘ کے حوالے سے تمام تبدیلیاں عمل میں لائے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ کرسٹی نوئم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ان مردوں کی جانب سے کھیلوں سے متعلق ویزا درخواستوں کو مسترد کر دیں، جو ''دھوکے اور غلط بیانی کا سہارا لے کر خود کو خواتین ظاہر کرتے ہوئے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔
‘‘ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی اولمپک اور پیرالمپک کمیٹی اور 2028 کے اولمپکس کے منتظمین نے اس بارے میں تبصرے کے لیے نیوز ایجنسی اے پی کی طرف سے کی گئی درخواستوں کا فوراﹰ کوئی نہ دیا۔
امریکہ کی ٹرانس جینڈر پالیسیاں ٹرمپ کے نشانے پر
جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ امریکی صدر کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا ہے تب سے ہی وہ ٹرانس جینڈر افراد کے حوالے سے ملکی قوانین کو تبدیل کر رہے ہیں۔
انہوں نے 19 سال سے کم عمر کے افراد کے لیے جنس کی تصدیق کرنے والی 'جینڈر افرمنگ کیئر‘ پر پابندی لگانے کے حکم نامے پر بھی دستخط کر دیے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی نئے امریکی صدر نے ملکی فوج میں ٹرانس جینڈر افراد کی بھرتی بھی روک دی ہے۔
میٹ پیئرسن، ایمی ساسیپورنکارن / روشنی مجمدار (ر ب/ م م)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس ٹرانس جینڈر افراد امریکی صدر نے کو خواتین
پڑھیں:
صدر ٹرمپ کی ذہنی ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی، سب کو پیچھے چھوڑ دیا
صدر ٹرمپ کی ذہنی ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی، سب کو پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ سالانہ طبی معائنے کے دوران ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں تاریخ کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کسی فرد کو اب تک اتنے زیادہ نمبر حاصل کرتے نہیں دیکھا گیا۔
صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ٹیسٹ اب تک تین بار دیا ہے اور انہیں ہر بار اچھا لگا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جو بائیڈن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ “انہوں نے تو یہ ٹیسٹ کبھی دیا ہی نہیں۔”
وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت بہترین قرار دی گئی ہے اور وہ قیادت کی تمام تر ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔