بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کرینگے ، یوسف رضا گیلانی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے والے پاکستان کے پہلے سکس سٹار ہوٹل موو این پک سینٹورس کے 21 ویں فلور پر پاکستانی اور چائینیز ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،سی ای او سینٹورس سردار یاسر الیاس خان اور صدر سینٹورس گروپ ڈاکٹر راشد الیاس خان نے قائم مقام صدر کا استقبال کیا

پر وقار تقریب میں ملک کی ممتاز کاروباری شخصیات سمیت اعلی حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے سینٹورس گروپ کی کاوشوں کو سراہا ، ان کا کہنا تھا کہ موو این پلک سینٹورس کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات عوام کو فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اپنے خطاب میں انہوں نے اس عظم کا اعادہ کیا کہ سیاحت کا شعبہ ایک مکمل انڈسٹری ہے ، میں نے ہی 1989 بطور وزیر سیاحت اس کو انڈسٹری کا درجہ دیا اب بھی تمام سٹیک ہولڈرز کی مدد سے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کریں گے اور کاروباری برادری کی مشکلات کو ختم کریں گے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او سینٹورس سردار یاسر الیاس خان نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ، ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی وہ شخص ہیں جنہوں نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی سپورٹ کی ملتان ایئرپورٹ ہو ، ملتان میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہو اس میں صدر مملکت کا بہت اہم کردار ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں آج ملک بھر سے کاروباری شخصیات موجود ہیں انہی کاروباری شخصیات نے ملک کی تقدیر بدلنی ہے ،موو این پک سینٹورس پاکستان کا پہلا سکس سٹار ہوٹل ہے ،اس کا کریڈٹ سردار الیاس خان کو جاتا ہے،ہم اس کے بعد سینٹورس کی ایکسٹینشن کا منصوبہ شروع کریں گے ،ہم اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو یہاں لے کر آئیں گے،

صدر سینٹورس گروپ ڈاکٹر راشد الیاس کا کہنا تھا کہ نیت اچھی ہو اور ملک کی خدمت کا جذبہ ہو تو کوئی بھی چیز ناممکن نہیں سینٹورس بناتے وقت بھی اور اب بھی ہمیں کہا گیا کہ یہ منصوبہ مکمل کرنا ممکن نہیں ہوگا ، اللہ کے فضل سے ہم نے دونوں منصوبے مکمل کیے ، پاکستان کو اللہ تعالی نے ہر نعمت سے نوازا ہے مقامی اور بین ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کی مدد سے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی کہنا تھا کہ الیاس خان ملک کی

پڑھیں:

پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلقات کا متمنی ہے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکا کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کا متمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ باہمی احترام اور اعتماد دو طرفہ تعلقات کے بنیادی اصول ہیں اور پاکستان ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا، کیونکہ علاقائی امن کا اثر بین الاقوامی امن و سلامتی پر بھی پڑتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے کی ضرورت ہے، قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
  • قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے کراٹے چیمپئن فاطمہ احمد خان کی ملاقات
  • قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی ملاقات
  • سید یوسف رضا گیلانی کا اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس
  • قائم مقام سید یوسف رضا گیلانی کا اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس
  • کشمیری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے: گیلانی
  • اسلام آباد، چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی سے جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی ملاقات کررہے ہیں
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا
  • پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلقات کا متمنی ہے، یوسف رضا گیلانی