زر مبادلہ کے ذخائر میں 46 ملین ڈالر اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 31 جنوری 2025ء کو 16,044.1 ملین ڈالر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر: 11,418.3 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے ذخائر: 4,625.
31 جنوری 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 46 ملین ڈالر اضافے سے 11,418.3 ملین ڈالر ہو گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک اعدادوشمار پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر زرمبادلہ ذخائر زرمبادلہ ذخائر میں اضافہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر زرمبادلہ ذخائر زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ زر مبادلہ کے ذخائر ملین ڈالر
پڑھیں:
رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات‘ درآمدات اور تجارتی خسارہ بڑھ گیا
ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سوینئر پیش کررہے ہیںاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات میں 1 ارب 77 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ گیا، اس عرصے کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 7 ماہ ( جولائی تا جنوری ) کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ
گیا، اس طرح زیرتبصرہ مدت کے دوران گزشتہ مالی کے اسی عرصے کی نسبت 1ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا جنوری کی مدت میں ملکی درآمدات میں بھی 6.95 فیصد اضافہ ہوا اور درآمدات کا حجم 33 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، جولائی تا جنوری کے دوران تجارتی خسارے میں 2.84 فیصد اضافہ ہوا، اس عرصے کے دوران تجارتی خسارے کا حجم 13 ارب 48 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر کے مقابلے جنوری 2025 میں برآمدات میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اس مہینے میں برآمدات کا حجم 2 ارب 92 کروڑ ڈالر رہا۔ اسی طرح جنوری 2024 کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 4.59 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دسمبر کے مقابلے جنوری 2025 میں تجارتی خسارے میں 5.47 فیصد کمی آئی، جنوری میں تجارتی خسارہ کم ہو کر 2 ارب 31 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں درآمدات میں 2.33 فیصد کمی ہوئی اور درآمداتی حجم 5 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا، رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 کے مقابلے گزشتہ ماہ تجارتی خسارہ 17.78 فیصد بڑھ گیا۔
مالی سال