Express News:
2025-04-17@07:50:04 GMT

عمرہ پر جانے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی ہے اور پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 37 ہزار 500  خوراک پاکستان لائی گئی ہیں اور گردن توڑ بخار کی یہ ویکسین فائزر پاکستان نے درآمد کی ہے اور مذکورہ کمپنی گردن توڑ بخار ویکسین صوبوں کو فراہم کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 16 ہزار ڈوز پنجاب کو فراہم کی جائیں گی، پنجاب کو گردن توڑ بخار ویکسین کی ڈوز 7 فروری تک موصول ہوجائے گی اور دیگر صوبوں کوحسب ضرورت فراہم ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں، گردن توڑ بخار ویکسین کی صورت حال پر فارما کمپنیز اور صوبائی حکومتوں سے رابطہ ہے۔

وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ گردن توڑ بخار ویکسین  کے بارے میں صورت حال چند روز میں معمول پر ہوگی، پاکستان میں گردن توڑ بخار ویکسین فائزر، سنوفی درآمد کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ملک میں گردن توڑ بخار ویکسین کی  قلت نہیں رہی، ملک میں گردن توڑ بخار ویکسین کی ماہانہ کھپت ایک ہزار ڈوز  تک ہے تاہم سعودی عرب کی حکومت کے لازم قرار دینے پر گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت ہونے پر بلیک میں مہنگے داموں سیل ہو رہی تھی، گردن توڑ بخار ویکسین کی مد میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمرہ زائرین کے لیے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑ بخار ویکسین لگوانا لازم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ

پڑھیں:

ایران میں قتل کئے جانے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں

ویب ڈیسک: ایران میں قتل کئے جانیوالے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں۔

 خصوصی طیارے کے ذریعے لاشوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پہنچایا گیا، میتیں ورثا کےحوالے کر دی گئیں، ایران میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دانش، دلشاد، جعفر، ناصر، نعیم، محمد خالد اور محمد جمشید شامل ہیں۔

جاں بحق 5 افراد کا تعلق بہاولپور کےعلاقے خانقاہ شریف، 2 کا احمدپور شرقیہ اور ایک فرد کا تعلق مسافر خانہ سے ہے، احمد پورشرقیہ کے 2 مقتولین کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا

ایرانی وزیرخارجہ نے 8 پاکستانیوں کے قتل پر اظہار تعزیت کیا، عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، پاکستانیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ ایرانی شہر سیستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • آئندہ بجٹ : تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
  • ایران میں قتل کئے جانے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں
  • یو اے ای جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے 9 لاکھ سے متجاوز
  • آئندہ بجٹ،تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
  • رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بڑی خوشخبری: ایف بی آر کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • ائیرلائن کی غلطی سے سعودی عرب میں پھنسے 60 عمرہ زائرین دوبارہ ٹکٹ لے کر وطن پہنچے
  • چار روز سے سعودی عرب میں پھنسے 60 عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے
  • حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اور زبردست موقع
  • سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے